سوال:
مفتی صاحب اگر کفارے میں ساٹھ مسکینوں کو کھانے کے بجائے اتنے پیسے دینا چاہیں تو کس حساب سے دیں اور کتنے بنینگے؟
جواب: روزے کے کفارے میں ساٹھ مسکینوں کو دو وقت کھانا کھلانے کے بجائے، اگر رقم ادا کردی جائے تو یہ بھی درست ہے۔
ایک کفارے کی رقم، ساٹھ صدقہ فطر (پونے دو کلو گندم یا اس کی قیمت) کی مقدار ہے۔
واللہ تعالٰی اعلم بالصواب
دارالافتاء الاخلاص،کراچی