سوال:
السلام علیکم،
دفتر میں کام کرنے والے ساتھیوں کے کیا حقوق ہیں اور عموماً ان معاملات میں جو کوتاہیاں ہوجاتی ہیں، اس کی تلافی کس طرح ممکن ہے؟ اس طرف کچھ رہنمائی فرمادیں۔
مجھے یہ محسوس ہوا کہ ہم کچھ ظاہرداری تو برتتے ہیں، لیکن اس طرف توجہ نہیں کہ ان کے بھی کچھ حقوق ہوں گے۔
جواب: دفتر میں ساتھ کام کرنے والے ساتھی پڑوسی ہیں اور جو حقوق پڑسیوں کے ہیں، وہی ساتھ کام کرنے والے ساتھیوں کے ہیں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
دلائل:
القرآن الکریم: (النساء، الایة: 36)
وَاعْبُدُوا اللَّهَ وَلَا تُشْرِكُوا بِهِ شَيْئًا وَبِالْوَالِدَيْنِ إِحْسَانًا وَبِذِي الْقُرْبَى وَالْيَتَامَى وَالْمَسَاكِينِ وَالْجَارِ ذِي الْقُرْبَى وَالْجَارِ الْجُنُبِ وَالصَّاحِبِ بِالْجَنْبِ وَابْنِ السَّبِيلِ وَمَا مَلَكَتْ أَيْمَانُكُمْ إِنَّ اللَّهَ لَا يُحِبُّ مَنْ كَانَ مُخْتَالًا فَخُورًاo
واللہ تعالٰی اعلم بالصواب
دارالافتاء الاخلاص،کراچی