عنوان: اپنی زمین میں لگائے ہوئے درخت کی جڑیں دوسرے کی زمین میں نکل آنے سے ملکیت کس کی ہوگی؟ (15772-No)

سوال: مفتی صاحب! ایک آدمی کی اپنی ملکیت کی زمین ہے، اس میں اس نے درخت لگایا ہے اور پاس لگی ہوئی پڑوسی کی زمین ہے اور یہ جو اپنی ملکیت والی زمین ہے، اس درخت کی جڑ دوسرے کی زمین میں نکل کر اس سے درخت بن جائے تو پوچھنا یہ تھا کہ یہ جو جڑسے نکلی ہوئی زمین ہے، اب یہ کس کی ہوگی، درخت کے مالک کی یا زمین کے مالک کی؟

جواب: مذکورہ صورت میں یہ درخت اس شخص کا ہوگا جس نے اپنی ملکیت کی زمین میں خود یہ درخت لگایا ہے، البتہ اس درخت کی جڑوں کا دوسرے کی زمین میں نکل آنے سے وہ زمین درخت کے مالک کی ملکیت نہیں ہوگی، بلکہ بدستور اصل مالک کی ہوگی اور ہر شخص اپنی اپنی زمین کا بدستور مالک رہے گا، تاہم دونوں باہمی رضامندی سے اس درخت کی ملکیت اور اسے برقرار رکھنے یا کاٹنے کا فیصلہ کرسکتے ہیں۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
دلائل:

جامع الفصولين: (149/2)

نبت شجر أو زرع في أرضه ولم يرزعه أحد فهو لرب الأرض لتولده من أرضه فكان جزأها فيكون لربها.
"نع" أكار رفع برا فتناثر حباته في الأرض فنبت الزرع وسقاه الأكار حتى استحصد فهو بينهما على شرطهما ولو نبت وسقى رب الأرض فهو له وضمن للأكار نصيبه من الحبات لو لها قيمة ولو سقاه أجنبي فلا شيء له والزرع بين الأكار ورب الأرض.
"فتث" شجر في أرضه نبت من عروقه في أرض آخر فلو سقاه رب الأرض وأنبته فهو له ولو نبت بنفسه فهو لرب الشجر لو صدقه رب الأرض أنه من عروق شجره لو كذبه صدق.
أقول مر أنه لو عرف ا،ه نبت من عروقه فهو لرب الشجر بلا تفصيل السقي.
"نه" قال سألت "م" رحمه الله عن شجرة في داري نبتت من عروقها أخرى في دار جارى قال لك أن تقلعها إذ نبتت من شجرتك أقول هذا على إطلاقه يقتضي عدم التفصيل أيضاً.

واللہ تعالٰی اعلم بالصواب
دارالافتاء الاخلاص،کراچی

Print Full Screen Views: 98 Mar 01, 2024
apni zameen me lagai hui darakht ki jarain dusre ki zameen me nikal aane se malkiyat kis ki hogi?

Find here answers of your daily concerns or questions about daily life according to Islam and Sharia. This category covers your asking about the category of Miscellaneous

Managed by: Hamariweb.com / Islamuna.com

Copyright © Al-Ikhalsonline 2024.