سوال:
مفتی صاحب! جوبلی انشورنس تکافل کمپنی کے معاہدہ کے مطابق طبی علاج اور کچھ میڈیکل بلز کی واپسی براہ راست ہسپتال کو ادا کی جاتی ہے، کیا یہ شریعت کے مطابق قابل قبول ہے یا نہیں؟ برائے مہربانی مشورہ دیں۔
جواب: واضح رہے کہ مروجہ انشورنس سود٬ اور غرر (غیر یقنی صورتحال) پر مشتمل ہونے وجہ سے شرعاً ناجائز ہے٬ لہذا اس سے اجتناب لازم ہے۔
البتہ مروجہ انشورنس کے متبادل کے طور پر مستند علماء کرام نے شریعت کے اصولوں کے مطابق "تکافل" کا نظام تجویز کیا ہے، لہذا اگر جوبلی انشورنس کمپنی میں تکافل کا نظام مستند علماء کرام کی سرپرستی میں شرعی اصولوں کے مطابق کام ہو رہا ہو تو بوقتِ ضرورت اس کی تکافل پالیسی سے استفادہ کیا جا سکتا ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
دلائل:
القرآن الکریم: (البقرة، الایة: 278- 279)
يَا أَيُّهَا الَّذِينَ آمَنُوا اتَّقُوا اللَّهَ وَذَرُوا مَا بَقِيَ مِنَ الرِّبَا إِنْ كُنْتُمْ مُؤْمِنِينَo فَإِنْ لَمْ تَفْعَلُوا فَأْذَنُوا بِحَرْبٍ مِنَ اللَّهِ وَرَسُولِهِ ۖ وَإِنْ تُبْتُمْ فَلَكُمْ رُءُوسُ أَمْوَالِكُمْ لَا تَظْلِمُونَ وَلَا تُظْلَمُونَo
و قوله تعالی: (المائدۃ، الآیة: 90)
یٰۤاَیُّہَا الَّذِیۡنَ اٰمَنُوۡۤا اِنَّمَا الۡخَمۡرُ وَ الۡمَیۡسِرُ وَ الۡاَنۡصَابُ وَ الۡاَزۡلَامُ رِجۡسٌ مِّنۡ عَمَلِ الشَّیۡطٰنِ فَاجۡتَنِبُوۡہُ لَعَلَّکُمۡ تُفۡلِحُوۡنَo
صحیح مسلم: (1219/3، ط: دار احیاء التراث العربی)
عن جابرؓ قال: لعن رسول اللّٰه ﷺ اٰکل الربا وموکله وکاتبه وشاهدیه ، وقال: هم سواء"
واللہ تعالٰی اعلم بالصواب
دارالافتاء الاخلاص،کراچی