عنوان: شوہر، ایک بیٹے، دو بیٹیوں، والدین اور بہن بھائیوں میں تقسیمِ میراث (15949-No)

سوال: حضرت! میں اس سوال "بیوی کے انتقال کے بعد بچوں کی پرورش، نان و نفقہ، مرحومہ کے جہیز اور مہر کی رقم سے بنائی گئی انگوٹھی میں میراث کی تقسیم" پر مزید راہنمائی چاہتا ہوں۔
(1) اس لڑکی کی میراث کیسے تقسیم ہوگی؟ لڑکی کے ماں باپ زندہ ہیں، ایک بہن اور دو بھائی زندہ ہیں، شوہر اور تین بچے (ایک بیٹا دو بیٹیاں) ہیں، ان میں سے ہر ایک کو کتنا کتنا حصہ ملے گا؟
(2) جہیز کے سامان کو فروخت کر کے ورثاء کو قیمت دے دیں؟

جواب: (1) مرحومہ کی تجہیز و تکفین کے جائز اور متوسط اخراجات، قرض کی ادائیگی اور اگر کسی غیر وارث کے لیے جائز وصیت کی ہو تو ایک تہائی (1/3) میں وصیت نافذ کرنے کے بعد کل جائیداد منقولہ و غیر منقولہ کو اڑتالیس (48) حصوں میں تقسیم کیا جائے گا، جس میں سے شوہر کو بارہ (12)، بیٹے کو دس (10)، دونوں بیٹیوں میں سے ہر ایک بیٹی کو پانچ (5)، والد کو آٹھ (8) اور والدہ کو آٹھ (8) حصے ملیں گے، جبکہ مرحومہ کے بہن بھائیوں کو مرحومہ کی میراث میں سے کچھ حصہ نہیں ملے گا۔
اگر فیصد کے اعتبار سے تقسیم کریں تو شوہر کو %25 فیصد حصہ، بیٹے کو %20.83 فیصد حصہ، دونوں بیٹیوں میں سے ہر ایک بیٹی کو %10.41 فیصد حصہ، والد کو %16.66 فیصد حصہ اور والدہ کو %16.66 فیصد حصہ ملے گا۔
(2) جی ہاں! مرحومہ کا جہیز فروخت کرکے ورثاء کو ان کے حصوں کے بقدر اس کی قیمت دے سکتے ہیں۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
دلائل:

القرآن الکریم: (النساء، الایة: 11)
يُوصِيكُمُ ٱللَّهُ فِىٓ أَوْلَٰدِكُمْ ۖ لِلذَّكَرِ مِثْلُ حَظِّ ٱلْأُنثَيَيْنِ ۚ فَإِن كُنَّ نِسَآءً فَوْقَ ٱثْنَتَيْنِ فَلَهُنَّ ثُلُثَا مَا تَرَكَ ۖ وَإِن كَانَتْ وَٰحِدَةً فَلَهَا ٱلنِّصْفُ ۚ وَلِأَبَوَيْهِ لِكُلِّ وَٰحِدٍۢ مِّنْهُمَا ٱلسُّدُسُ مِمَّا تَرَكَ إِن كَانَ لَهُۥ وَلَدٌ ۚ... الخ

و قوله تعالیٰ: (النساء، الایة: 12)
وَلَكُمْ نِصْفُ مَا تَرَكَ أَزْوَاجُكُمْ إِن لَّمْ يَكُن لَّهُنَّ وَلَدٌ فَإِن كَانَ لَهُنَّ وَلَدٌ فَلَكُمُ الرُّبُعُ مِمَّا تَرَكْنَ مِن بَعْدِ وَصِيَّةٍ يُوصِينَ بِهَا أَوْ دَيْنٍ ... الخ

الفتاوی الھندیة: (450/6، ط: دار الفکر)
ويسقط الإخوة والأخوات بالابن وابن الابن وإن سفل وبالأب بالاتفاق.

واللّٰه تعالٰی اعلم بالصواب
دارالافتاء الاخلاص، کراچی

Print Full Screen Views: 283 May 15, 2024

Find here answers of your daily concerns or questions about daily life according to Islam and Sharia. This category covers your asking about the category of Inheritance & Will Foster

Managed by: Hamariweb.com / Islamuna.com

Copyright © Al-Ikhalsonline 2024.