سوال:
السلام علیکم، جناب اس میں سے زیادہ احسن عمل کونسا ہے کہ جمعہ کے دن ناخن و بال کاٹے جائیں یا عید کے دن؟
جواب: ناخن تراشنے کا تعلق نظافت سے ہے، لہذا ناخن تراشنے کا کوئی خاص دن مقرر نہیں، جب یہ بڑھ جائیں تو انہیں کاٹا جاسکتا ہے، خواہ وہ جمعہ کا دن ہو یا عید الفطر کا دن۔ اس حوالے سے کوئی خاص فضیلت وارد نہیں ہوئی ہے۔
البتہ بعض فقہاء نے جمعہ کے دن ناخن تراشنے کو مستحب قرار دیا ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
دلائل:
الدر المختار: (580/9- 581)
"ویستحب قلم أظافیرہ یوم الجمعة وکونہ بعد الصلاة أفضل".
واللہ تعالٰی اعلم بالصواب
دارالافتاء الاخلاص،کراچی