سوال:
حضرت ! رہنمائی فرمائیں کہ کیا طواف زیارت، قربانی اور حلق سے پہلے کر سکتے ہیں؟
جواب: واضح رہے کہ ان تین چیزوں( قربانی، حلق اور طوافِ زیارت) کے درمیان ترتیب واجب نہیں، بلکہ سنت ہے، لہذا جمرہ عقبہ، قربانی اور حلق سے علی الترتیب فارغ ہوکر طوافِ زیارت کے لیے جانا سنت ہے، اگر کسی نے ان تین چیزوں سے پہلے طوافِ زیارت کرلیا، تو مکروہ ہے، مگر اس پر دم لازم نہیں ہوگا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
دلائل:
غنیۃ الناسک: (ص: 280)
"ولو طاف قبل الرمي والحلق لا شيء علیه ویکره".
واللہ تعالٰی اعلم بالصواب
دارالافتاء الاخلاص،کراچی