سوال:
احادیث حفظ کرنے کا طریقہ کیا ہے؟ اگر کوئی گھر میں ہی احادیث زبانی یاد کرنا چاہتا ہو تو کیا وہ اردو میں یاد کر سکتا ہے یا عربی میں کرنی ہوگی؟
جواب: اگر کوئی شخص حدیث یاد کرنا چاہتا ہے، تو اس کا آسان طریقہ یہ ہے کہ چہل حدیث ( چالیس احادیث) کا کوئی بھی مختصر مجموعہ بازار سے خرید کر اس کو یاد کر لے، جب اس میں کامیابی ہو جائے، تو کسی بھی ایک موضوع سے متعلق چہل حدیث کا مجموعہ حاصل کر کے اسے یاد کر لے، اس طرح رفتہ رفتہ احادیث مبارکہ کا بہت سا حصہ ازبر ہوجائے گا۔
واللہ تعالٰی اعلم بالصواب
دارالافتاء الاخلاص،کراچی