عنوان: ضعیف حدیث کی تعریف(1710-No)

سوال: حضرت! ضعیف حدیث کسے کہتے ہیں؟

جواب: "حدیثِ ضعیف" کی تعریف سمجھنے سے پہلے "حدیث حسن" کی تعریف سمجھنا ضروری ہے۔"حدیث حسن" وہ حدیث ہے، جس کی سند میں درمیان سے کوئی راوی نہ چھوٹا ہو، بلکہ وہ حدیث واسطہ در واسطہ حضور صلی اللہ علیہ وسلم تک متصل ہو اور اس کے تمام راوی ثقہ معتبر ومعتمد اور عادل ہوں، مگر اُن میں سے ایک یا متعدد راویوں کی حفظ و یادداشت میں کچھ کمی ہو اور اس حدیث کا کوئی راوی حدیث بیان کرنے میں اپنے سے زیادہ قوی و معتمد راوی کی مخالفت بھی نہ کرتا ہو اور نہ ہی اس حدیث میں کوئی ایسا مخفی عیب ہو، جس سے اس حدیث کی صحت پر اثر پڑ رہا ہو۔
"حدیث ضعیف" کی تعریف
لغوی اعتبار سے "ضعیف" بمعنی کمزور ہے ۔
اصطلاحی مفہوم میں"ضعیف" وہ حدیث ہے، جس میں حدیثِ حسن کی شرائط مکمل طور پر نہ پائی جاتی ہوں۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
دلائل:

التعریفات: (87/1، ط: دار الکتب العلمیة)
الحسن من الحديث: أن يكون راويه مشهورا بالصدق والأمانة، غير أنه لم يبلغ درجة الحديث الصحيح؛ لكونه قاصرا في الحفظ والوثوق، وهو مع ذلك يرتفع عن حال من دونه.

و فیھا ایضاً: (138/1، ط: دار الکتب العلمیة)
الضعيف من الحديث: ما كان أدنى مرتبة من الحسن، وضعفه يكون تارة؛ لضعف بعض الرواة، من عدم العدالة، أو سوء الحفظ، أو تهمة في العقيدة، وتارة بعلل أخر، مثل الإرسال والانقطاع والتدليس.

واللہ تعالٰی اعلم بالصواب
دارالافتاء الاخلاص،کراچی

Print Full Screen Views: 3221 Jun 27, 2019
hadees zaeef ki tareef, Definition of da'if, zaeef "weak hadith"

Find here answers of your daily concerns or questions about daily life according to Islam and Sharia. This category covers your asking about the category of Interpretation and research of Ahadees

Managed by: Hamariweb.com / Islamuna.com

Copyright © Al-Ikhalsonline 2024.