عنوان: شوہر کی اجازت کے بغیر اس کا مال لینا (1722-No)

سوال: مفتی صاحب! میں نے ایک اپنی ایک سہیلی سے سنا ہے کہ شوہر کے مال میں سے اس کی اجازت کے بغیر رقم لینا جائز ہے، چاہے شوہر راضی ہو یا نہ ہو، سوال یہ ہے کہ کیا بیوی شوہر کی اجازت کے بغیر اس کے مال میں سے رقم لے سکتی ہے؟

جواب: شوہر اگر بیوی اور بچوں کے ضروری اخراجات کے لیے رقم نہ دیتا ہو، تو بیوی کیلئے شوہر کے مال میں سے اپنے اور اپنے بچوں کے لیے صرف ضرورت کے بقدر رقم لینا جائز ہے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
دلائل:

رد المحتار: (409/6، ط: دار الفکر)

وقد جاء في الحديث المتفق عليه أن هند امرأة أبي سفيان - رضي الله تعالى عنها - قالت للنبي - صلى الله عليه وسلم -: «إن أبا سفيان رجل شحيح وليس يعطيني ما يكفيني وولدي إلا ما أخذت منه، وهو لا يعلم قال خذي ما يكفيك وولدك بالمعروف»۔

واللہ تعالٰی اعلم بالصواب
دارالافتاء الاخلاص،کراچی

Print Full Screen Views: 327 Jun 28, 2019
shouhar ki ijazat kay bagair uska maal lena, Taking husband's property without his permission

Find here answers of your daily concerns or questions about daily life according to Islam and Sharia. This category covers your asking about the category of Characters & Morals

Managed by: Hamariweb.com / Islamuna.com

Copyright © Al-Ikhalsonline 2024.