سوال:
ایک شخص کی شادی کو دس سال گزر چکے ہیں، اس کے باوجود اس کا اپنی ایک سالی کے ساتھ ناجائز تعلقات ہیں، زنا تک نوبت پہنچ چکی ہے، تو کیا ایسے شخص کا اپنی بیوی کے ساتھ نکاح برقرار رہے گا؟
جواب: کسی شخص کا اپنی سالی کے ساتھ ناجائز تعلقات رکھنا اور زنا کرنا انتہائی سخت گناہ ہے، اور حرام ہے، اس سے توبہ واستغفار کرنا لازم اور ضروری ہے، تاہم اس سے نکاح نہیں ٹوٹتا ہے، اور ایسے شخص کا اپنی بیوی کے ساتھ نکاح بر قرار ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
دلائل:
رد المحتار: (34/3، ط: دار الفکر)
وفي الخلاصة: وطئ أخت امرأته لا تحرم عليه امرأته
واللہ تعالٰی اعلم بالصواب
دارالافتاء الاخلاص،کراچی