سوال:
من تشبہ بقوم فہو منہم کیا یہ حدیث صحیح ہے؟
جواب: جی! مذکورہ حدیث سنن ابی داؤد میں موجود ہے۔
عن ابن عمر رضي اللّٰہ عنہما قال: قال رسول اللّٰہ صلی اللّٰہ علیہ وسلم: من تشبہ بقوم فہو منہم۔
ترجمہ: جو شخص کسی قوم کی مشابہت اختیار کرتا ہے وہ انہی میں سے ہے.
(سنن أبي داؤد، کتاب اللباس / باب في لبس الشہرۃ ۲؍۵۵۹ رقم: ۴۰۳۱ مکتبۃ دار الحدیث ملتان)
واللہ تعالٰی اعلم بالصواب
دارالافتاء الاخلاص،کراچی