سوال:
حضرت ! احرام کے دوران چپل پہننے کے اصول بیان فرما دیں۔
جواب: احرام کی حالت میں مردوں کو پاؤں کے درج ذیل حصوں کوکھلا رکھنا ضروری ہے :
1) قدم کے درمیان کی ہڈی کے نیچے تک
2) دونوں ٹخنے
3) قدم کے درمیان کی ہڈی کے محاذات ( یعنی سیدھ ) میں اور ٹخنوں کی محاذات میں واقع ایڑی سے اوپر کی پچھلی ہڈی کوکھلا رکھنا واجب ہے ۔
علامہ شامی کے نزدیک ایڑی بھی چھپانا جائز نہیں ہے، لہذا (اختلاف سے بچنےکے لیے) بہتر ہے کہ ایڑی بھی کھلی رکھی جائے، اور ایسی ہوائی چپل یا جوتا پہنے جس میں مذکورہ تینوں جگہوں سمیت ایڑی بھی کھلی رہے، لیکن اس کے باوجود اگر محرم نے ایساجوتا پہنا، جس میں مذکورہ تینوں جگہیں کھلی رہیں، لیکن ایڑی چھپ جائے، تو خلاف اولی ہوگا، البتہ دم لازم نہ ہوگا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
دلائل:
الدر المختار: (490/2)
(اسفل من الکعبین ) الذی فی الحدیث : “ولیقطعھما حتی یکونا اسفل الکعبین “وھو افصح مماھنا،ابن کمال ،والمراد قطعھما بحیث یصیر الکعبان ومافوقھما من الساق مکشوفا،لاقطع موضع الکعبین فقط کما لایخفی ۔
واللہ تعالٰی اعلم بالصواب
دارالافتاء الاخلاص،کراچی