سوال:
بیٹھ کر نفل پڑھنے والے کو کھڑے ہو کر نفل پڑھنے والے کے مقابلے میں آدھا ثواب ملتا ہے، کیا یہ حدیث درست ہے؟ اگر درست ہے تو اس کا حوالہ درکار ہے۔
جواب: سوال میں ذکر کردہ روایت ’’صحیح بخاری ‘‘ میں موجود ہے، ذیل میں اس روایت کا ترجمہ ذکرکیا جاتا ہے۔
ترجمہ: عمران بن حصین رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ میں نے نبی کریم ﷺسے بیٹھ کر نماز پڑھنے کے بارے میں پوچھا تو آپ ﷺ نے فرمایا کہ کھڑے ہو کر نماز پڑھنا افضل ہے لیکن اگر کوئی بیٹھ کر نماز پڑھے تو کھڑے ہو کر پڑھنے والے سے اسے آدھا ثواب ملے گا اور لیٹ کر پڑھنے والے کو بیٹھ کر پڑھنے والے سے آدھا ثواب ملے گا۔(۱)
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
دلائل:
(۱) صحیح البخاري:(2/47،رقم الحديث:1116،ط:دارطوق النجاة)
عن عمران بن حصين، قال: سألت النبي -صلى اللہ عليه وسلم- عن صلاة الرجل وهو قاعد، فقال: «من صلى قائما فهو أفضل، ومن صلى قاعدا فله نصف أجر القائم، ومن صلى نائما فله نصف أجر القاعد» .
واللہ تعالٰی اعلم بالصواب
دارالافتاء الاخلاص،کراچی