سوال:
حضرت! رہنمائی فرمائیں کہ اگر موبائل اسکرین پر قرآن پاک پڑھتے وقت کوئی غلط قسم کی تصویر آجائے تو اِس صورت میں کیا کرنا چاہیے؟
جواب: قرآن کریم کی تلاوت کے دوران اسکرین پر غلط اور فحش قسم کی تصاویر کا آنا قرآن پاک کی سخت بے ادبی ہے، لہذا موبائل میں قرآن کریم کی تلاوت کرنے سے پہلے تمام ممکنہ طریقے اختیار کر کے غیر مناسب تصاویر کے روک تھام کی پوری کوشش کرنی چاہیے۔ تاہم روک تھام کے ممکنہ طریقے اختیار کرنے کے باوجود بھی اگر غیر اختیاری طور پر کبھی کوئی تصویرآجائے تو اسے فوراً ہٹادینا چاہیے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
دلائل:
الھندیۃ: (316/5، ط: دار الفکر)
أن تعظيم القرآن والفقه واجب، كذا في فتاوى قاضي خان.
و فیھا ایضاً: (317/5، ط: دار الفکر)
قراءة القرآن في المصحف أولى من القراءة عن ظهر القلب۔۔۔۔۔۔۔قراءة القرآن من الكراسة المودعة عنده لا ينبغي ذلك
واللہ تعالٰی اعلم بالصواب
دارالافتاء الاخلاص،کراچی