سوال:
مفتی صاحب ! حج افراد کے فرائض اور واجبات بتا دیں اور اس حج میں طواف زیارۃ میں سعی بھی ہے کیا؟
جواب: حج افراد کے اندر تین چیزیں فرض ہیں:
١- احرام باندھنا( حج افراد کی نیت کرکے تلبیہ پڑھنا)
٢-وقوف عرفہ کرنا( میدان عرفات میں ٩ذی الحجہ کو ٹھہرنا)
٣- طواف زیارت کرنا( ١۰ ذی الحجہ یا اس کے بعد ١١ ، ١٢، ١٣ ذی الحجہ کو کعبۃ اللہ کا طواف کرنا)
واجبات:
١- وقوف مزدلفہ
٢- رمی جمرات
٣- حلق یا قصر کرنا
۴- صفا و مروہ کے درمیان سعی کرنا
۵- طواف وداع کرنا
اگر حج افراد کرنے والے نے طواف قدوم کے ساتھ سعی نہیں کی، تو وہ طواف زیارت کے بعد سعی کرے گا، اور اگر طواف قدوم کے بعد سعی کرلی ہو، تو طواف زیارت کے بعد سعی نہیں کرے گا۔
(مستفاد از غنیۃ الناسک و رفیق الحج)
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
دلائل:
غنیۃ الناسک: (ص: 44، ط: ادارۃ القرآن)
اما فرائض الحج فثلاث، الاول الاحرام قبل الوقوف بعرفة، والثاني الوقوف بعرفة......والثالث طواف الزيارة...الخ
و فیھا ایضاً: (ص: 115، ط: ادارۃ القرآن)
وإن أراد تقديم السعي لزمه أن يتنفل بطواف بعد إحرامه للحج يضطبع فيه ويرمل ثم يسعى بعده ولوطاف للقدوم مع أنه ليس بسنة في حقه و سعی بعده و كان قد أحرم قبلهما
للحج وقع سعيه معتبرا فلا يأتي به بعد طواف الزيارة.
بدائع الصنائع: (133/2، ط: دار الکتب العلمیۃ)
وأما، واجبات الحج فخمسة:. السعي بين الصفا والمروة، والوقوف بمزدلفة، ورمي الجمار، والحلق أو التقصير، وطواف الصدر
واللہ تعالٰی اعلم بالصواب
دارالافتاء الاخلاص،کراچی