عنوان: اپنے جسم کی درد والی جگہ پر ہاتھ رکھ کر تین مرتبہ "بِسمِ الله" پڑھو۔۔۔الخ حدیث کی تحقیق(1781-No)

سوال: کیا جسم کے درد پر دم کرنے کا یہ عمل "جسم کی درد والی جگہ پر ہاتھ رکھ کر تین مرتبہ "بِسمِ الله" پڑھو، پھر سات مرتبہ یہ دعا پرھ لو" أَعُوذُ بِعِزَّةِ اللّٰهِ وَقُدْرَتِهِ مِن شَرِّ مَا أَجِدُ وَأُحاذِرُ" ۔ حدیث سے ثابت ہے؟

جواب: جی ہاں ! مذکورہ حدیث مسلم شریف میں ان الفاظ کے ساتھ موجود ہے۔
لما فی الصحیح لمسلم:
عن أَبي عبد اللَّهِ عثمانَ بنِ العَاصِ ، رضي اللَّه عنه أَنه شَكا إِلى رسول اللَّه صَلّى اللهُ عَلَيْهِ وسَلَّم وَجعاً يجِدُهُ في جَسدِهِ ، فقال له رسول اللَّه صَلّى اللهُ عَلَيْهِ وسَلَّم : «ضَعْ يَدَكَ عَلى الذي يَأْلَمُ مِن جَسَدِكَ وَقلْ : بِسمِ اللَّهِ ثَلاثاً وَقُلْ سَبْعَ مَرَّاتٍ : أَعُوذُ بِعِزَّةِ اللَّهِ وَقُدْرَتِهِ مِن شَرِّ مَا أَجِدُ وَأُحاذِرُ »
(رقم الحدیث 5867، باب استحباب وضع یدہ)

ترجمہ:
حضرت عثمان بن ابی العاص رضی اللہ عنہ نے رسول اللہ صلی الله عليه وسلم سے اپنے جسم کے درد کی شکایت کی، رسول اللہ صلی الله عليه وسلم نے ان سے ارشاد فرمایا: اپنے جسم کی درد والی جگہ پر ہاتھ رکھ کر تین مرتبہ "بِسمِ الله" پڑھو، پھر سات مرتبہ یہ دعا پڑھ لو!
" أَعُوذُ بِعِزَّةِ اللّٰهِ وَقُدْرَتِهِ مِن شَرِّ مَا أَجِدُ وَأُحاذِرُ" ۔

واللہ تعالٰی اعلم بالصواب
دارالافتاء الاخلاص،کراچی

Print Full Screen Views: 603 Jul 12, 2019
dard se mutalliq aik hadees ki tehqeeq , Confirmation of Hadith, Hadees, Narration regarding pain

Find here answers of your daily concerns or questions about daily life according to Islam and Sharia. This category covers your asking about the category of Interpretation and research of Ahadees

Managed by: Hamariweb.com / Islamuna.com

Copyright © Al-Ikhalsonline 2024.