عنوان: طواف قدوم کا مطلب اور طواف زیارت کےبعد سعی کا حکم(1782-No)

سوال: مفتی صاحب ! طواف قدوم کیا ہوتا ہے؟ کیا اس کی سعی الگ سے ہوتی ہے اور طواف زیارت کی سعی بھی کرنی ہوگی؟ میری معلومات کے مطابق طواف زیارت کا آخری رکن اس کی سعی ہوتی ہے۔

جواب: ١- مکہ مکرمہ سے باہر رہنے والے جب حج افراد کی نیت سے احرام باندھ کر مکہ مکرمہ آتے ہیں، تو سب سے پہلے جو طواف کرتے ہیں وہ طواف قدوم کہلاتا ہے۔ یہ طواف سنت ہے، واجب نہیں۔
٢- حج کے واجبات میں سے ایک واجب صفا و مروہ کے درمیان سعی کرنا بھی ہے، لہذا اگر حج افراد کرنے والے نے طواف قدوم کے بعد سعی نہ کی ہو، تو وہ طواف زیارت کے بعد سعی کرے گا اور اگر طواف قدوم کے بعد سعی کرلی گئی ہو، تو چونکہ واجب ادا ہو چکا ہے، لہذا طواف زیارت کے بعد دوبارہ سعی نہیں کی جائے گی۔
(مستفاد از رفیق الحج، مصنفہ: مفتی محمد رفیع عثمانی صاحب مد ظلہم العالی)

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
دلائل:

غنیۃ الناسک: (فصل فی احکام طواف القدوم، ص: 108، ط: ادارۃ القرآن)
ھو سنۃ للآفاقی المفرد بالحج و القارن۔۔۔الخ

و فیھا ایضاً: (ص: 115، ط: ادارۃ القرآن)
وإن أراد تقديم السعي لزمه أن يتنفل بطواف بعد إحرامه للحج يضطبع فيه ويرمل ثم يسعى بعده ولوطاف للقدوم مع أنه ليس بسنة في حقه و سعی بعده و كان قد أحرم قبلهما
للحج وقع سعيه معتبرا فلا يأتي به بعد طواف الزيارة.

بدائع الصنائع: (133/2، ط: دار الکتب العلمیة)
وأما، واجبات الحج فخمسة:.
السعي بين الصفا والمروة، والوقوف بمزدلفة، ورمي الجمار، والحلق أو التقصير، وطواف الصدر

واللہ تعالٰی اعلم بالصواب
دارالافتاء الاخلاص،کراچی

Print Full Screen Views: 5082 Jul 13, 2019
tawaf e qudoom ka matlab or tawaf e ziyarat kay baad sayi ka hukum, Meaning of Tawaf e Qadoom and Ruling of Sa'i after Tawaf e Ziarat

Find here answers of your daily concerns or questions about daily life according to Islam and Sharia. This category covers your asking about the category of Hajj (Pilgrimage) & Umrah

Managed by: Hamariweb.com / Islamuna.com

Copyright © Al-Ikhalsonline 2024.