عنوان: اگر جھک جانے میں عزت کم ہو تو قیامت کو مجھ سے لے لینا، حدیث کی تحقیق(1786-No)

سوال: کیا مسلم شریف میں یہ حدیث موجود ہے کہ"اگر جھک جانے سے تمہاری عزت کم ہو جائے تو مجھ سے لے لینا"؟ (مسلم، حدیث نمبر: 784)

جواب: مذکورہ الفاظ کے ساتھ یہ حدیث "  صحیح مسلم " میں نہیں ملی، البتہ صحیح مسلم میں ایک اور حدیث  اس مفہوم کی موجود ہے۔
« عن ابی هریرة عن رسول الله صلی الله علیه وسلم قال: مانقصت صدقة من مال ومازاد الله عبدا بعفو الاعزا وماتواضع احد لله الارفعه الله».
( الصحیح لمسلم، کتاب البر والصلة، باب استحباب العفووالتواضع، رقم الحدیث: ۲۵۸۸، ط: دارالفکر بیروت، لبنان)

ترجمہ:
حضرت ابو ھریرۃ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی اکرمﷺ نے فرمایا کہ صدقہ سے مال میں کمی نہیں ہوتی، اور معافی و درگزر سے اللہ بندہ کی عزت ہی بڑھاتے ہیں، اور جو کوئی بھی اللہ کے لیے  جھکتا ہے، اللہ پاک اس کو بلند کردیتے ہیں۔

واللہ تعالٰی اعلم بالصواب
دارالافتاء الاخلاص،کراچی

Print Full Screen Views: 4092 Jul 14, 2019
agar jhuk janay mai izzat kam ho to qayamat ko mujh se lelena hadees ki tehqeeq, Confirmation of Hadith, Hadees, Narration regarding "If there is less honor in bowing down, then take the Hour from me in dooms day"

Find here answers of your daily concerns or questions about daily life according to Islam and Sharia. This category covers your asking about the category of Interpretation and research of Ahadees

Managed by: Hamariweb.com / Islamuna.com

Copyright © Al-Ikhalsonline 2024.