resize-left-dar mid-dar right-dar

عنوان: سورج اور چاند میں گرہن کسی کی موت سے نہیں لگتا، حدیث کی تحقیق(1793-No)

سوال: کیا یہ حدیث صحیح ہے کہ حضرت ابوبکرہ نفیع بن حارث رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ ہم نبی کریم ﷺ کی خدمت میں حاضر تھے کہ سورج کو گرہن لگنا شروع ہوا، نبی کریم ﷺ (اٹھ کر جلدی میں) چادر گھسیٹتے ہوئے مسجد میں گئے، ساتھ ہی ہم بھی گئے، آپ ﷺ نے ہمیں دو رکعت نماز پڑھائی، یہاںتکہ سورج صاف ہو گیا، پھر آپ ﷺ نے فرمایا کہ سورج اور چاند میں گرہن کسی کی موت سے نہیں لگتا، جب تم گرہن دیکھو تو اس وقت نماز اور دعا کرتے رہو، جب تک گرہن ختم نہ ہوجائے۔

جواب: سوال میں ذکرکردہ روایت کا مضمون کئی صحابہ کرام رضوان اللہ علیھم اجمعین سے مروی ہے اور احادیث مبارکہ کی کتب میں موجود ہے،لہذا اس کو بیان کیا جاسکتا ہے۔ ذیل میں بخاری شریف کی ایک روایت کا ترجمہ ذکر کیا جاتا ہے۔
ترجمہ:حضرت ابوبکرہ نفیع بن حارث رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ ہم نبی کریم ﷺ کی خدمت میں حاضر تھے کہ سورج کو گرہن لگنا شروع ہوا۔ نبی کریم ﷺ (اٹھ کر جلدی میں) چادر گھسیٹتے ہوئے مسجد میں گئے۔ ساتھ ہی ہم بھی گئے آپ ﷺ نے ہمیں دو رکعت نماز پڑھائی، یہاں تک کہ سورج صاف ہو گیا۔ پھر آپ ﷺ نے فرمایا کہ سورج اور چاند میں گرہن کسی کی موت سے نہیں لگتا، جب تم گرہن دیکھو تو اس وقت نماز اور دعا کرتے رہو، جب تک گرہن ختم نہ ہوجائے۔(صحيح بخاری ،حدیث نمبر:1040)

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
دلائل:

صحيح البخاري: (رقم الحديث: 1040، 33/2، ط: دار طوق النجاة)

عن أبي بكرة، قال: كنا عند رسول الله صلى الله عليه وسلم فانكسفت الشمس، فقام النبي صلى الله عليه وسلم يجر رداءه حتى دخل المسجد، فدخلنا، فصلى بنا ركعتين حتى انجلت الشمس، فقال صلى الله عليه وسلم: «إن الشمس والقمر لا ينكسفان لموت أحد، فإذا رأيتموهما، فصلوا، وادعوا حتى يكشف ما بكم»
أخرجه البخاري في ‘’صحيحه‘‘(2 / 36) (1048) ، (2 / 39) (1062) ، (2 / 39) (1063) ، (7 / 141) (5785) وابن خزيمة في ‘’صحيحه‘‘(2 / 506) (1374) وابن حبان في ‘’صحيحه‘‘(7 / 74) (2833) ، (7 / 75) (2834) ، (7 / 76) (2835) ، (7 / 78) (2837) والنسائي في’’المجتبى‘‘ (3 / 126) (1462) ، (3 / 124) (1459)والنسائي في ’’الكبرى‘‘ (1 / 275) (505) والبيهقي في "سننه الكبير" (3 / 331) (6421) ، والحاكم في ’’مستدركه‘‘ (1 / 334) (1248)والدارقطني في ’’سننه‘‘ (2 / 419) (1793) وأحمد في ’’مسنده‘‘ (9 / 4712) (20717)

واللہ تعالٰی اعلم بالصواب
دارالافتاء الاخلاص،کراچی

soraj girhan kay wqt namaz parhne say mutaliq hadees ki tehqeeq, Confirmation of Hadith, Hadees, Narration regarding Researching the hadith regarding praying at the time of eclipse

Find here answers of your daily concerns or questions about daily life according to Islam and Sharia. This category covers your asking about the category of Interpretation and research of Ahadees