عنوان: سلام کرنے کے آداب(1795-No)

سوال: السلام علیکم، اگر راستے میں دو بزرگ سامنے سے آپس میں باتیں کرتے ہوئے گزر رہے ہوں تو کیا ان کو سلام کرنا چاہیے؟
دوسری صورت یہ کہ اگر مسجد جاتے ہوئے دو بزرگ بیٹھے ہوئے نظر آئیں جو کہ نماز نہیں پڑھ رہے ہوں تو کیا ان کو سلام کرنا چاہیے؟

جواب: واضح رہے کہ سلام اسلام کا شعار ہے، آپس میں محبت و اظہارِ عقیدت اور دعا دینے کا اہم ذریعہ ہے، اس لیے اس کے احکام و آداب کی رعایت رکھنا ضروی ہے، سلام کرنے کے آداب میں سے ایک اہم ادب یہ ہے کہ جس وقت کوئی دوسرا شخص طبعی حاجت، عبادت یا کسی معصیت (گناہ ) میں مشغول ہو تو ان تینوں صورتوں میں سلام کرنا ممنوع ہے۔ان تین حالات کے علاوہ سلام کرنا جائز ہے، بلکہ سلام میں پہل کرنے کا حکم ہے۔
سوال میں مذکورہ دونوں صورتوں میں سے پہلی صورت میں چونکہ سامنے والا کسی دوسرے سے بات چیت کرنے میں مصروف ہے، اس لیے اسے سلام کرنے میں حرج لازم آسکتا ہے، لہذا اسے سلام کرنا نہیں چاہیے، جبکہ دوسری صورت میں جو لوگ نماز کے لیے نہیں جاتے ہوں، انہیں سلام نہ کرنے سے یہ اندیشہ ہوگا کہ وہ دینداروں سے متنفر ہو جائیں گے اور ان کے دل میں آپ کے بارے میں تکبر کا گمان پیدا ہونے کا امکان ہوگا، لہذا اکرام مسلم کی نیت سے انہیں سلام کرلینا چاہیے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
دلائل:

الھندیۃ: (325/5، ط: دار الفکر)
يكره السلام عند قراءة القرآن جهرا، وكذا عند مذاكرة العلم، وعند الأذان والإقامة، والصحيح أنه لا يرد في هذه المواضع أيضا، كذا في الغياثية۔۔۔ولا يسلم على الذي يتغنى والذي يبول والذي يطير الحمام، ولا يسلم في الحمام، ولا على العاري إذا كان متزرا، ولا يجب عليهم الرد، كذا في الغياثية۔۔۔رجل سلم على من كان في الخلاء يتغوط ويبول لا ينبغي له أن يسلم عليه في هذه الحالة

الموسوعۃ الفقھیۃ الکویتیۃ: (163/25، ط: دار السلاسل)
وما تقدم من حكم السلام والرد خاص بالمسلم الذي لم ينشغل بالأذان أو الصلاة أو قراءة القرآن، أو بتلبية حج أو عمرة، أو بالأكل أو بالشرب، أو قضاء حاجة وغيرها، إذ السلام على المنشغل بما ذكر ليس كالسلام على غيره

واللہ تعالٰی اعلم بالصواب
دارالافتاء الاخلاص،کراچی

Print Full Screen Views: 726 Jul 16, 2019
salam karne kay aadab, Manners / ettiquttes of salam

Find here answers of your daily concerns or questions about daily life according to Islam and Sharia. This category covers your asking about the category of Characters & Morals

Managed by: Hamariweb.com / Islamuna.com

Copyright © Al-Ikhalsonline 2024.