عنوان: پاؤں کا رخ قبلہ سے چالیس ڈگری منحرف کرکے لیٹنے کا حکم (18083-No)

سوال: محترم جناب مفتی صاحب! ایک مسئلہ یہ معلوم کرنا ہے کہ ہمارے گھر میں پلنگ کا رخ اس طرح ہے کہ پاؤں کا رخ قبلے سے 40 درجے منحرف رہتا ہے، اس طرح لیٹنا گناہ تو نہیں ہے؟ برائے کرم شرعی رہنمائی فرما کر ممنون مشکور فرمائیں۔

جواب: پوچھی گئی صورت میں پاؤں کا رخ قبلہ سے چالیس ڈگری منحرف ہونے کی وجہ سے اگرچہ پاؤں عینِ قبلہ کی طرف نہیں رہتے، لیکن پینتالیس ڈگری تک چونکہ جہتِ قبلہ شمار کیا جاتا ہے، لہذا احتیاط اسی میں ہے کہ پلنگ کا رخ مزید اس طرح سے کیا جائے کہ پاؤں کا رخ پینتالیس ڈگری سے زیادہ قبلہ سے منحرف رہے یا پلنگ کو اس ترتیب سے رکھا جائے کہ قبلہ کے بجائے پاؤں کا رخ مکمل طور پر دوسری جانب رہے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
دلائل:

الدر المختار مع رد المحتار: (655/1، ط: دار الفكر)
(ويكره) تحريما (استقبال القبلة بالفرج) ولو (في الخلاء) بالمد: بيت التغوط، وكذا استدبارها (في الأصح كما كره) لبالغ (إمساك صبي) ليبول (نحوها، و) كما كره (مد رجليه في نوم أو غيره إليها) أي عمدا لأنه إساءة أدب قاله منلا ناكير.
(قوله مد رجليه) أو رجل واحدة ومثل البالغ الصبي في الحكم المذكور ط (قوله أي عمدا) أي من غير عذر أما بالعذر أو السهو فلا ط.
(قوله لأنه إساءة أدب) أفاد أن الكراهة تنزيهية ط، لكن قدمنا عن الرحمتي في باب الاستنجاء أنه سيأتي أنه بمد الرجل إليها ترد شهادته. قال: وهذا يقتضي التحريم فليحرر.

کذا فی فتاویٰ دارالعلوم دیوبند: (Fatwa ID: (854-568/L=7/1435-U)

واللّٰه تعالٰی اعلم بالصواب
دارالافتاء الاخلاص،کراچی

Print Full Screen Views: 474 Jul 02, 2024
paon peron ka rukh qibla se 40 chalis degree munharif karke letne laitne ka hokum

Find here answers of your daily concerns or questions about daily life according to Islam and Sharia. This category covers your asking about the category of Prohibited & Lawful Things

Managed by: Hamariweb.com / Islamuna.com

Copyright © Al-Ikhalsonline 2024.