عنوان: بچہ دانی نکلوانے کا حکم(1830-No)

سوال: السلام عليكم، حضرت ! اِس مسئلہ پر روشنی فرمائیں کہ کسی عورت کے تین بچے آپریشن سے ہوں اور چوتھا بچہ بھی آپریشن سے ہو تو اِس صورت میں کیا عورت اِس آپْریشَن کے ساتھ رحم کو بند کروانے والا آپریشن بھی کروا سکتی ہے؟ کیا اِس کے لیے یہ بند کروانا جائز ہے یا نہیں؟ آپ اسکی وضاحت فرمائیے۔

جواب: واضح رہے کہ خاص مجبوری کی صورت میں وقتی طور پر ایسا طریقہ اختیار کرنا، جس سے حمل نہ ٹہرے، اجازت ہے۔ مثلاََ: حاملہ ہونے سے عورت کی جان کو خطرہ ہو، یا عورت اتنی کمزور ہو گئی ہو کہ وہ حمل کا بوجھ نہ اٹھا سکتی ہو اور اس کی وجہ سے اس کی جان جانے کا اندیشہ ہو یا گود میں بچہ دودھ پیتا ہو اور حمل ہونے سے اس بچہ کے دودھ پر اثر پڑتا ہو، ان حالات میں جب تک یہ مجبوری رہے، عورت کی رضامندی سے وقتی مانع حمل تدابیر اختیار کرنا جائز ہے، لیکن ہمیشہ کے لئے رحم(بچہ دانی) نکلوادینا جائز نہیں ہے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
دلائل:

الموسوعۃ الفقھیۃ الکویتیۃ: (274/11، ط: دار السلاسل)
وقال ابن حجر في الفتح نقلا عن الطبري: لا يجوز للمرأة تغيير شيء من خلقتها التي خلقها الله عليها بزيادة أو نقص

رد المحتار: (176/3، ط: دار الفکر)
وفي الفتاوى إن خاف من الولد السوء في الحرة يسعه العزل بغير رضاها لفساد الزمان، فليعتبر مثله من الأعذار مسقطا لإذنها. اه. فقد علم مما في الخانية أن منقول المذهب عدم الإباحة وأن هذا تقييد من مشايخ المذهب لتغير بعض الأحكام بتغير الزمان، وأقره في الفتح وبه جزم القهستاني أيضا حيث قال: وهذا إذا لم يخف على الولد السوء لفساد الزمان وإلا فيجوز بلا إذنها. اه. لكن قول الفتح فليعتبر مثله إلخ يحتمل أن يريد بالمثل ذلك العذر، كقولهم: مثلك لا يبخل. ويحتمل أنه أراد إلحاق مثل هذا العذر به كأن يكون في سفر بعيد، أو في دار الحرب فخاف على الولد، أو كانت الزوجة سيئة الخلق ويريد فراقها فخاف أن تحبل۔

الفقه الاسلامی و ادلتہ: (2614/4، ط: دار الفکر)
يجوز استعمال موانع الحمل الحديثة كالحبوب وغيرها لفترة مؤقتة، دون أن يترتب عليه استئصال إمكان الحمل، وصلاحية الإنجاب، قال الزركشي: يجوز استعمال الدواء لمنع الحبل في وقت دون وقت كالعزل، ولايجوز التداوي لمنع الحبل بالكلية. أو ربط عروق المبايض إذا ترتب عليه امتناع الحمل في المستقبل، والعبرة في ذلك لغلبة الظن، أي احتمال مافوق ٥٠%. وكذلك الحكم في تعقيم الرجل.

واللہ تعالٰی اعلم بالصواب
دارالافتاء الاخلاص،کراچی

Print Full Screen Views: 1895 Jul 23, 2019
bacha dani nikalwane / nikalwaney ka hokom / hokum, Order to remove the uterus

Find here answers of your daily concerns or questions about daily life according to Islam and Sharia. This category covers your asking about the category of Medical Treatment

Managed by: Hamariweb.com / Islamuna.com

Copyright © Al-Ikhalsonline 2024.