سوال:
اس کی تصدیق فرمادیں کہ "مفہومِ ارشاد نبوی ﷺ ہے کہ پانچ جاندار موذی ہیں، یہ حرم میں بھی مار ڈالے جائیں: چوھا، بچھو، کوا، چیل، کاٹنے والا کتا"۔ (بخاری #1829)
جواب: جی ہاں ! یہ حدیث بخاری شریف میں ان الفاظ کے ساتھ موجود ہے:
لما فی الصحیح البخاری:
عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عُمَرَرَضِيَ اللَّهُ عَنْهُمَا، أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ : " خَمْسٌ مِنَ الدَّوَابِّ مَنْ قَتَلَهُنَّ وَهُوَ مُحْرِمٌ فَلَا جُنَاحَ عَلَيْهِ ؛ الْعَقْرَبُ، وَالْفَأْرَةُ،وَالْكَلْبُ الْعَقُورُ ، وَالْغُرَابُ، وَالْحِدَأَةُ ".
ترجمہ:
رسول اللہ صلی الله عليه وسلم نے فرمایا کہ اگر محرم پانچ جانوروں کو ماردے تو اس پر کوئی گناہ نہیں ہے، (1) بچھو (2) چوہا (3) باولا کتا (4) کوا (5) چیل
(بَابٌ، خَمْسٌ مِنَ الدَّوَابِّ فَوَاسِقُ،رقم الحدیث 3315)
واللہ تعالٰی اعلم بالصواب
دارالافتاء الاخلاص،کراچی