سوال:
ایک عورت اپنے بھائی کے ساتھ حج کے سفر پر گئی ہوئی ہے اور یہاں پاکستان میں اسکے شوہر کا انتقال ہوا ہے یعنی وہ حج میں جانے کے بعد بیوہ بن چکی ہے ۔اب اس کیلئے کیا حکم ہے؟
جواب: سوال میں ذکر کیا گیا ہے کہ خاتون اپنے بھائی کے ساتھ حج کے لیے وہاں پہنچ چکی ہیں، چونکہ ان کے ساتھ ان کا محرم ( بھائی) بھی موجود ہے، لہذا وہ حج مکمل کرنے کے فورا بعد واپس اپنے گھر پہنچ کر عدت گزارے گی۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
دلائل:
رد المحتار: (590/2)
"(قولہ اوموت محرم) اراد بہ من لا تحرم خلوتہ بالمرأۃ فیشمل زوجھا و کموتھما عدمھما ابتداءً، فلو احرمت ولیس لھا محرم ولازوج فھی محصرۃ کما فی اللباب والبحر، ثم ھذا اذا کان بینھا و بین مکۃ مسیرۃ سفر وبلدھا أقل منہ أو أکثر، لکن یمکنھا المقام فی موضعھا والافلا احصار فیما یظھر".
واللہ تعالٰی اعلم بالصواب
دارالافتاء الاخلاص،کراچی