عنوان: گھر کے تمام افراد پر قربانی(1902-No)

سوال: مفتی صاحب گھر میں کتنے لوگ قربانی کریں؟ خاوند کماتا ہے، عورت ہاوس وائف ہے پر اُسکے پاس سونا ہے.؟ اور نبی کریم ﷺ کے نام کی قربانی کرنے کی کیا فضیلت ہے.؟ جزاک اللہ.

جواب: 1۔ گھر کےجتنےبالغ افراد صاحب نصاب ہوں، تو ہر ایک پر الگ الگ قربانی لازم ہے۔
2۔ اگر سونا عورت کی ملکیت ہے اور وہ ساڑھے سات تولہ ہے یا ساڑھے سات تولہ سے کم ہے، لیکن اس کے ساتھ چاندی یا نقد رقم وغیرہ ہے، جس کی مالیت ساڑھے باون تولہ چاندی کی مالیت کو پہنچ جاتی ہے، تو اس عورت پر قربانی لازم ہے۔
3۔ جناب نبی کریم ﷺ کی طرف سے قربانی  کرنا، اس معنی میں کہ قربانی کر کے اس کا ثواب ان کو پہنچا دیا جائے، درست اور باعثِ اجر و ثواب ہے۔
عن حنش قال: رأیت علیاً یضحي بکبشین، فقلت له: ماهذا؟ فقال: إن رسول الله صلی الله علیه وسلم أوصاني أن أضحي عنه، فأنا أضحي عنه۔ "(سنن أبی داود،.كِتَابٌ : الضَّحَايَا، بَابٌ : الْأُضْحِيةُ عَنِ الْمَيِّتِ، حدیث نمبر:2790 و سنن الترمذی حدیث نمبر:1495 )

ترجمہ :
حضرت حنش کہتے ہیں کہ میں نے حضرت علی رضی اللہ عنہ کو دو مینڈھے ذبح کرتے دیکھا تو میں نے پوچھا : یہ کیا ہے؟ (یعنی ایک آدمی کی طرف سے کیا ایک ہی قربانی کافی نہیں؟) حضرت علی رضی اللہ عنہ نے فرمایا: رسول اللہ ﷺنے مجھے وصیت فرمائی تھی کہ میں ان کی طرف سے قربانی کیا کروں، چناں چہ میں آپ ﷺ  کی طرف سے قربانی کرتا ہوں۔

واللہ تعالٰی اعلم بالصواب
دارالافتاء الاخلاص،کراچی

Print Full Screen Views: 444 Aug 03, 2019
ghar mai tamam afrad par qurbani , Sacrifice of every / all members of the house

Find here answers of your daily concerns or questions about daily life according to Islam and Sharia. This category covers your asking about the category of Qurbani & Aqeeqa

Managed by: Hamariweb.com / Islamuna.com

Copyright © Al-Ikhalsonline 2024.