عنوان: مطلقہ بیوی کے ساتھ جانے والی بیٹی کا اپنے سگے والد کی میراث میں حصہ (19173-No)

سوال: میں نے اپنی بیوی کو 1982 میں شرعی طلاق دے دی تھی، میری بیوی نے کہا تھا کہ میں اپنی بیٹی کو خود پال لوں گی اور کوئی خرچہ یا وراثت طلب نہیں کروں گی، پھر میری بیوی نے دوسری شادی کرلی تھی اور بچی کا کبھی بھی خرچہ مجھ سے نہیں مانگا، یہاں تک کہ بچی بالغ ہوگئی اور اس کی شادی بھی ہوگئی، اب وہ بچی 2024ء میں عرصہ بیالیس (42) سال کے بعد اپنے سگے والد یعنی مجھ سے وراثت میں حصہ مانگ رہی ہے، جبکہ والد سائل موجود ہے۔ برائے کرم رہنمائی فرمائیں کہ میرے مرنے کے بعد اس بچی کا میری میراث میں حصہ ہوگا یا نہیں؟

جواب: واضح رہے کہ مرنے والے کی میراث میں اس کی تمام اولاد کا حق و حصہ ہوتا ہے، خواہ وہ مطلقہ بیوی کے پاس رہ رہے ہوں یا اس کے پاس رہ رہے ہوں، البتہ شریعت مطہرہ میں وراثت کا حق موت کے بعد لازم ہوتا ہے، کسی وارث کو مورث کی زندگی میں اپنے حصے کا مطالبہ کرنے کا کوئی اختیار نہیں ہوتا ہے۔
لہذا پوچھی گئی صورت میں مطلقہ بیوی کے ساتھ جانے والی بیٹی کا اپنے سگے والد سے ان کی زندگی میں میراث کا مطالبہ کرنا درست نہیں ہے، البتہ اگر والد کا انتقال ہوجائے اور یہ بیٹی والد کی وفات کے وقت حیات ہو تو اس بیٹی کا والد کی میراث میں شرعاً حصہ ہوگا۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
دلائل:

الدر المختار مع رد المحتار: (758/6، ط: دار الفكر)
وهل إرث الحي من الحي أم من الميت؟ المعتمد: الثاني شرح وهبانية
(قوله وهل إرث الحي من الحي إلخ) أي قبيل الموت في آخر جزء من أجزاء حياته، والأول قول زفر ومشايخ العراق، والثاني قول الصاحبين ..... (قوله المعتمد الثاني) وكذا ذكر الطرابلسي في سكب الأنهر أن عليه المعول.

البحر الرائق: (557/8، ط: دار الکتاب الإسلامي)
وأما بيان الوقت الذي يجري فيه الإرث فنقول هذا فصل اختلف المشايخ فيه قال مشايخ العراق الإرث يثبت في آخر جزء من أجزاء حياة المورث وقال مشايخ بلخ الإرث يثبت بعد موت المورث

رد المحتار: (758/6، ط: دار الفکر)
وشروطه ثلاثة: موت مورث حقيقةً أو حكمًا كمفقود أو تقديرًا كجنين فيه غرة، ووجود وارثه عند موته حيًّا حقيقةً أو تقديرًا كالحمل، والعلم بجهل إرثه.

واللّٰه تعالٰی اعلم بالصواب
دارالافتاء الاخلاص،کراچی

Print Full Screen Views: 190 Aug 07, 2024
mutlaqa mutalaqa biwi k sath jane wali beti ka apnay apne sagay sagy sage walid ki miras mein hissa

Find here answers of your daily concerns or questions about daily life according to Islam and Sharia. This category covers your asking about the category of Inheritance & Will Foster

Managed by: Hamariweb.com / Islamuna.com

Copyright © Al-Ikhalsonline 2024.