عنوان: طلاق دینے کا بہترين طریقہ(1953-No)

سوال:
طلاق کے بارے میں مسئلہ معلوم کرنا تھا، ایک طلاق واقع ہو چکی ہو اور رجوع کرنے کا نہ تو لڑکی کا ارادہ ہے اور نہ ہی لڑکے کا، تو اس صورت میں اگر لڑکا ایک طلاق دے کر چھوڑ دیتا ہے، تو دوسری اور تیسری طلاق خود سے کتنے دن میں واقع ہو جاتی ہے؟
اور اگر لڑکا دو طلاق کے الفاظ کر دیتا ہے تو تیسری طلاق کتنے دن میں واقع ہو جاتی ہے؟
اور کیا لڑکے کے دو طلاق کے الفاظ استعمال کے بعد مقرر کرتا وقت گزرنے کے بعد حلالہ لازم ہو جاتا ہے؟
اور حضرت یہ بھی بتا دیے کہ شریعت میں اور صحابہ سے سنت طریقے میں اور صحابہ کے دور میں تین طلاق کی کیا اہمیت رہی ہے؟
سنی سنائی بات ہے کہ ہمارے آخری نبی حضرت محمد صلی اللہ علیہ وسلم نے تین طلاق ایک ساتھ دینے سے منع فرمایا ہے۔ کیا یہ بات ٹھیک ہے؟ تصدیق کر دیں اور ممکن ہو تو کچھ وضاحت بھی کر دیں۔

جواب: طلاق دینے کا بہتر طریقہ یہ ہے کہ عورت کو پاکی کی حالت میں ایک طلاق رجعی دے دی جائے، ایک طلاق کے بعد عدت کے اندر اگر چاہیں تو رجوع کرلیں، رجوع کرنے کی صورت میں آئندہ کے لیے دو طلاقوں کا اختیار باقی ہوگا، اور رجوع نہ کرناچاہیں تو عدت گزرنے کے بعد عورت آزاد ہوگی، وہ کسی اور سے نکاح کرناچاہے تو درست ہوگا۔ اس کو شریعت میں" طلاق احسن" کہتے ہیں۔ ایک طلاق رجعی کے بعد عورت کی عدت گزرجائے، پھر صلح کی کوئی صورت نکل آئے تو نئے مہر اور شرعی گواہوں کی موجودگی میں دوبارہ نکاح بھی ہوسکتاہے، ایسی صورت میں آئندہ دو طلاقوں کا حق حاصل ہوگا۔
قال اللہ تعالیٰ:
يَا أَيُّهَا النَّبِيُّ إِذَا طَلَّقْتُمُ النِّسَاءَ فَطَلِّقُوهُنَّ لِعِدَّتِهِنَّ وَأَحْصُوا الْعِدَّةَ وَاتَّقُوا اللَّهَ رَبَّكُمْ لَا تُخْرِجُوهُنَّ مِن بُيُوتِهِنَّ وَلَا يَخْرُجْنَ إِلَّا أَن يَأْتِينَ بِفَاحِشَةٍ مُّبَيِّنَةٍ وَتِلْكَ حُدُودُ اللَّهِ وَمَن يَتَعَدَّ حُدُودَ اللَّهِ فَقَدْ ظَلَمَ نَفْسَهُ لَا تَدْرِي لَعَلَّ اللَّهَ يُحْدِثُ بَعْدَ ذَلِكَ أَمْرًاO

اے نبی! (مسلمانوں سے فرما دیں:) جب تم عورتوں کو طلاق دینا چاہو تو اُن کے طُہر کے زمانہ میں انہیں طلاق دو اور عِدّت کو شمار کرو، اور اللہ سے ڈرتے رہو جو تمہارا رب ہے، اور انہیں اُن کے گھروں سے باہر مت نکالو اور نہ وہ خود باہر نکلیں سوائے اس کے کہ وہ کھلی بے حیائی کر بیٹھیں، اور یہ اللہ کی (مقررّہ) حدیں ہیں، اور جو شخص اللہ کی حدود سے تجاوز کرے تو بیشک اُس نے اپنی جان پر ظلم کیا ہے، تو نہیں جانتا شاید اللہ اِس کے (طلاق دینے کے) بعد (رجوع کی) کوئی نئی صورت پیدا فرما دے۔
بیک وقت تین طلاقیں دینا شرعاً ناپسندیدہ ہے، اس لیے بیک وقت تین طلاقیں نہ دی جائیں، لیکن اگر تین طلاقیں ایک ساتھ دے دی جائیں تو  بھی واقع ہوجاتی ہیں، اور تین طلاق کے بعد رجوع کی گنجائش بھی نہیں رہتی ہے، حلالہ شرعیہ کے بغیر دونوں کا ایک ساتھ رہنا حرام ہوگا۔
لما فی السنن النسائی:
أُخْبِرَ رَسُولُ ﷲِ عَنْ رَجُلٍ طَلَّقَ امْرَأَتَهُ ثَلاَثَ تَطْلِیقَاتٍ جَمِیعًا، فَقَامَ غَضْبَانًا ثُمَّ قَالَ: أَیُلْعَبُ بِکِتَابِ اﷲِ وَأَنَا بَیْنَ أَظْهُرِکُمْ.

ترجمہ:
رسول اﷲ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی خدمت اقدس میں عرض کیا گیا کہ ایک شخص نے اپنی بیوی کو بیک وقت تین طلاقیں دی ہیں۔ یہ سن کرآپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کھڑے ہو گئے اور غصہ کی حالت میں ارشاد فرمانے لگے: کیا اللہ تعالیٰ کی کتاب مقدس کی صریح تعلیمات کا مذاق اڑایا جاتا ہے حالانکہ میں تم میں موجود ہوں۔
( 6: 142، رقم: 3401، حلب: مکتب المطبوعات الإسلامیه)
قال اللہ تعالیٰ :
فان طلقہا فلاتحل لہ من بعد حتی تنکح زوجا غیرہ ۔ 

اگر مرد اپنی بیوی کو تیسری طلاق بھی دے دے، پس یہ عورت اس مرد کے لئے حلال نہیں ہو سکتی، جب تک یہ اس کے علاوہ کسی اور مرد کے ساتھ نکاح صحیح سے حقوق زوجیت ادا نہ کرلے ۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
دلائل:

القرآن الکریم: (الطلاق، الایة: 1)
يَا أَيُّهَا النَّبِيُّ إِذَا طَلَّقْتُمُ النِّسَاءَ فَطَلِّقُوهُنَّ لِعِدَّتِهِنَّ وَأَحْصُوا الْعِدَّةَ وَاتَّقُوا اللَّهَ رَبَّكُمْ لَا تُخْرِجُوهُنَّ مِن بُيُوتِهِنَّ وَلَا يَخْرُجْنَ إِلَّا أَن يَأْتِينَ بِفَاحِشَةٍ مُّبَيِّنَةٍ وَتِلْكَ حُدُودُ اللَّهِ وَمَن يَتَعَدَّ حُدُودَ اللَّهِ فَقَدْ ظَلَمَ نَفْسَهُ لَا تَدْرِي لَعَلَّ اللَّهَ يُحْدِثُ بَعْدَ ذَلِكَ أَمْرًاo

و قوله تعالی: (البقرۃ، الایة: 230)
فان طلقہا فلاتحل لہ من بعد حتی تنکح زوجا غیرہ ....الخ

سنن النسائی: (رقم الحدیث: 3401، 142/6، ط: مکتب المطبوعات الإسلامیه)
أُخْبِرَ رَسُولُ ﷲِ عَنْ رَجُلٍ طَلَّقَ امْرَأَتَهُ ثَلاَثَ تَطْلِیقَاتٍ جَمِیعًا، فَقَامَ غَضْبَانًا ثُمَّ قَالَ: أَیُلْعَبُ بِکِتَابِ اﷲِ وَأَنَا بَیْنَ أَظْهُرِکُمْ.

واللہ تعالٰی اعلم بالصواب
دارالافتاء الاخلاص،کراچی

Print Full Screen Views: 1937 Aug 09, 2019
talaq dene ka behtareen tariqa , The best way to divorce / give divorce

Find here answers of your daily concerns or questions about daily life according to Islam and Sharia. This category covers your asking about the category of Divorce

Managed by: Hamariweb.com / Islamuna.com

Copyright © Al-Ikhalsonline 2024.