سوال:
السلام علیکم،
کیا قادیانی ڈاکٹر کسی مسلمان کے دل یا کسی چیز کا آپریشن کر سکتا ہے ؟
جواب: کسی مسلمان ڈاکٹر کے ہوتے ہوئے قادیانی سے علاج معالجہ کرانا صحیح نہیں ہے۔
لہذا بلا ضرورت ومجبوری یا عام حالات میں ان سے علاج کروانا درست نہیں ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
دلائل:
کفایت المفتی: (325/1، ط: دار الاشاعت)
اگر دین کو فتنے سے محفوظ رکھناچاہتے ہو تو(قادیانیوں سے ) قطع تعلق کرلینا چاہیئے، ان سے رشتہ ناتا کرنا، ان کے ساتھ خلط ملط رکھنا، جس کا دین اورعقائد پر اثر پڑے ناجائز ہے، اور قادیانیوں کے ساتھ کھانا پینا رکھنا خطرناک ہے۔
کذا فی فتاوی بنوری تاؤن: رقم الفتوی: 144001200812
واللہ تعالٰی اعلم بالصواب
دارالافتاء الاخلاص،کراچی