سوال:
مجھے بینک کی طرف سے کام ملا ہے، ان کی پوری ویب سائٹ انگلش میں ہے، مجھے ان انگلش ویب سائٹ کی صرف انگلش سے اردو ٹرانسلیشن کرنی ہے، میں بینک میں تو کام نہیں کررہی ہوں، البتہ ان بینک کے لیے ٹرانسلیشن کرکے دے رہی ہوں۔ معلوم یہ کرنا ہے کہ کیا میرے لیے یہ کام کرنا جائز ہے؟
جواب: پوچھی گئی صورت میں اگر مذکورہ بینک مستند علماء کرام کی زیرنگرانی شرعی اصولوں کے مطابق کام کر رہا ہو تو ایسے بینک کی ویب سائٹ کا اردو میں ترجمہ (Translation) کرنا اور اس کے عوض اجرت لینا شرعاً درست ہے، لیکن اگر کسی سودی بینک کی ویب سائٹ کی ٹرانسلیشن کی جائے تو اس میں چونکہ بالواسطہ سودی نظام کے ساتھ ایک طرح سے تعاون پایا جارہا ہے، اس لئے ایسا کام کرنے سے اجتناب کرنا چاہیے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
دلائل:
القرآن الکریم: (المائدة، الایة: 2)
وَتَعَاوَنُوا عَلَى الْبِرِّ وَالتَّقْوَى وَلا تَعَاوَنُوا عَلَى الإِثْمِ وَالْعُدْوَانِ وَاتَّقُوا اللَّهَ إِنَّ اللَّهَ شَدِيدُ الْعِقَابِ o
فقه البیوع: (264/2، ط: معارف القرآن)
بیع الأشیاء إلیه(البنک) و فیه تفصیل ، فإن کان المبیع ممایتمحض استخدامه فی عقد محرم شرعاً، مثل برنامج الحاسوب الذی صمم للعملیات الربویة خاصة، فإن بیعه حرام للبنك وغیرہ ، وکذلك بیع الحاسوب بقصد أن یستخدم فی ضبط العملیات المحرمة أوبتصریح ذلك فی العقد. أمابیع الأشیاء التی لیس لہا علاقة مباشرۃ بالعملیات المحرمة ، مثل السیارات أو المفروشات ، فلیس حراماً، وذلك لأنها لایتمحض استخدامها فی عمل محظور
واللہ تعالٰی اعلم بالصواب
دارالافتاء الاخلاص،کراچی