عنوان: سنت مؤکدہ کا حکم اور ان کی تعداد(2049-No)

سوال: مفتی صاحب ! اس بات کی وضاحت فرمائیں کہ سنت مؤکدہ کون سی سنتیں ہیں اور ان کی کیا اہمیت ہے ؟جس طرح فجر کی سنتوں کی زیادہ اہمیت ہمیں بتائی جاتی ہے، اس طرح جو دیگر نمازیں ہیں، ان نمازوں کے ساتھ جو سنت مؤکدہ ہیں، ان کی بھی وہی اہمیت ہے یا ان کا درجہ کم ہے؟ ان کو چھوڑنے پر گناہ ہے؟ یا وہ نفل کے درجے میں ہیں؟ یہ بھی عرض کر دیں کہ اس شخص کا کیا حکم ہے جو معمول بنا کر ان کو چھوڑ دیتا ہے اور اس شخص کا کیا حکم ہے، جو کبھی پڑھ لیتا اور کبھی چھوڑ دیتا ہے بلا کسی شرعی عذر کے ؟

جواب: سنت مؤکدہ کی پابندی کرنا واجب کے قریب قریب ہے اور بلاکسی عذر کے سنت مؤکدہ کو ترک کرنا جائز نہیں ہے، جوشخص بلاکسی عذر کے سنت مؤکدہ ترک کرتا ہے، وہ گناہ گار ہے۔
فرض نمازوں میں سنتِ مؤکدہ کی تعداد بارہ ہے، جن میں نماز فجر کی دو، ظہر کی چھ (چار فرض سے پہلے اور دو بعد میں)، مغرب کی دو اور عشاء کے فرض کے بعد دو رکعات شامل ہیں، ان سنتوں کے بارے میں حدیث شریف میں آتا ہے کہ ام المؤمنین ام حبیبہ رضی الله عنہا کہتی ہیں کہ رسول اللہﷺ نے فرمایا:”جو شخص رات اور دن میں بارہ رکعت سنت پڑھے گا، اس کے لیے جنت میں ایک گھر بنایا جائے گا: چار رکعتیں ظہر سے پہلے، دو رکعتیں اس کے بعد، دو مغرب کے بعد، دو عشاء کے بعد اور دو فجر سے پہلے“۔(سنن الترمذی ،حدیث نمبر : 415)
تمام سنت نمازوں میں فجر کی سنتوں کی سب سے زیادہ تاکید احادیث مبارکہ میں آئی ہے۔
حضرت عائشہ رضی الله عنہا کہتی ہیں کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ”فجر کی دونوں رکعتیں دنیا اور دنیا میں جو کچھ ہے ان سب سے بہتر ہیں“۔(سنن الترمذی ،حدیث نمبر : 416)

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
دلائل:

الدر المختار: (12/2، ط: دار الفکر)
(قوله وسن مؤكدا) أي استنانا مؤكدا؛ بمعنى أنه طلب طلبا مؤكدا زيادة على بقية النوافل، ولهذا كانت السنة المؤكدة قريبة من الواجب في لحوق الإثم كما في البحر، ويستوجب تاركها التضليل واللوم كما في التحرير: أي على سبيل الإصرار بلا عذر۔

واللہ تعالٰی اعلم بالصواب
دارالافتاء الاخلاص،کراچی

Print Full Screen Views: 4258 Sep 03, 2019
sunate muakda / sunnatay muakida ka hokum / hokom or in ki tadad / tadaat / quantity, Ruling on the definite Sunnah / sunnah muakkidah and their number

Find here answers of your daily concerns or questions about daily life according to Islam and Sharia. This category covers your asking about the category of Salath (Prayer)

Managed by: Hamariweb.com / Islamuna.com

Copyright © Al-Ikhalsonline 2024.