سوال:
جو دس محرم والے دن اپنے گھر والوں پر وسعت کرے گا تو اللہ پورے سال اس پر روزی کی وسعت کرے گا، کیا یہ حدیث صحیح ہے؟
جواب: ایک ضعیف حدیث میں حضور اکرم ﷺکا ارشاد منقول ہے: "جو شخص عاشوراء کے دن اپنے گھر والوں پر (اور ان لوگوں پر جو اس کے عیال میں ہیں، مثلا اس کے بیوی بچے، ملازم وغیرہ کے) کھانے میں وسعت اختيار کرے تو اللہ تعالیٰ اس کی روزی میں برکت عطا فرمائیں گے"۔
بعض محدثین کرام نے اگرچہ اس حدیث کی سند کو ضعیف قرار دیا ہے، لیکن مختلف طرق سے مروی ہونے کی وجہ سے علماء کرام نے فضائل کے باب میں اسے قابل عمل قرار دیا ہے، لہذا اگر کوئی شخص اس پر عمل کرے تو کوئی مضائقہ نہیں، بلکہ اللہ تعالیٰ کی رحمت سے امید هے کہ اس عمل پر جو فضیلت بیان کی گئی ہے، وہ ان شاءالله حاصل ہوگی۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
دلائل:
المعجم الاوسط: (121/9، ط: دار الحرمین)
عن أبي سعيد الخدري، قال: قال رسول الله صلى الله عليه وسلم: «من وسع على أهله في يوم عاشوراء أوسع الله عليه سنته كلها»
لا يروى هذا الحديث عن أبي سعيد الخدري إلا بهذا الإسناد، تفرد به محمد بن إسماعيل الجعفري
واللہ تعالٰی اعلم بالصواب
دارالافتاء الاخلاص،کراچی