سوال:
اس حدیث کی تصدیق فرمادیں کہ "نبی کریم ﷺ نے فرمایا: آزمائش کی مشقت، بدبختی کو پالینے، برے فیصلے اور دشمن کے خوش ہونے سے اللہ سے پناہ مانگا کرو"۔
جواب: بخاری شریف اور مسلم شریف میں یہ روایت اس طرح کے الفاظ کے ساتھ موجودہے۔
عن ابي هريرة، عن النبي صلى الله عليه وسلم، قال:" تعوذوا بالله من جهد البلاء، ودرك الشقاء، وسوء القضاء، وشماتة الاعداء".
ترجمہ:
حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی کریم ﷺ نے فرمایا ”اللہ سے پناہ مانگا کرو آزمائش کی مشقت، بدبختی کو پالینے، برے فیصلے اور دشمن کے خوش ہو نےسے۔
(كِتَاب الْقَدَرِ،بَابُ مَنْ تَعَوَّذَ بِاللَّهِ مِنْ دَرَكِ الشَّقَاءِ وَسُوءِ الْقَضَاءِ:حدیث نمبر:6616)
واللہ تعالٰی اعلم بالصواب
دارالافتاء الاخلاص،کراچی