عنوان: غزوہ ھند سے متعلق احادیث(2085-No)

سوال: غزوہ ھند کے بارے میں جو حدیث ہے، مکمل اردو ترجمہ میں مختصراً تفصیل کے ساتھ بیان فرمادیں۔

جواب: غزوہ ہند سے متعلق مروی احادیث میں سے چند ایک درج ذیل ہیں:
لما فی السنن النسائی:
عَنْ أَبِيْ هُرَيْرَةَ قَالَ: وَعَدْنَا رَسُوْلُ اﷲِ صلیٰ الله عليه وآله وسلم غَزْوَةَ الْهِنْدِ، فَاِنْ اَدْرَکْتُهَا أُنْفِق فِيْهَا نَفْسِي وَمَالِي فَاِنْ اُقْتَل کُنْتُ مِنْ أَفْضَلِ الشُّهَدَآءِ وَاِنْ أَرْجِع فَأَنَا اَبُوْهُرَيْرَةَ الْمُحَرَّرُ.

ترجمہ:
حضرت ابو ہریرہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے مروی ہے کہ رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ہم سے وعدہ فرمایا تھا کہ مسلمان ہندوستان میں جہاد کریں گے، اگر وہ جہاد میری موجودگی میں ہوا تو میں اپنی جان اور مال اللہ  تعالی کی راہ میں قربان کروں گا۔ اگر میں شہید ہو جاؤں تو میں  افضل ترین شہداء میں سے ہوں گا اور  اگر میں زندہ رہا تو میں وہ ابو ہریرہ ہوں گا جو عذاب جہنم سے آزاد کر دیا گیا ہے۔
(سنن النسائي، ج 3،ص 28، رقم: 4382، دار الکتب العلمیة بیروت)
وایضاََ:
عَنْ ثَوْبَانَ مَوْلَی رَسُولِ اﷲِ صلی الله عليه وآله وسلم عَنِ النَّبِيِّ صلی الله عليه وآله وسلم قَالَ: عِصَابَتَانِ مِنْ أُمَّتِي أَحْرَزَهُمَا اﷲُ مِنْ النَّارِ: عِصَابَةٌ تَغْزُو الْهِنْدَ وَعِصَابَةٌ تَکُونُ مَعَ عِيسَی ابْنِ مَرْيَمَ عَلَيْهِ السَّلَام.
ترجمہ:
حضرت ثوبان رضی اللہ عنہ جو کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے غلام تھے، سے روایت ہے کہ حضور صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: میری امت کے دو گروہوں کو اللہ  تعالیٰ دوزخ کے عذاب سے بچائے گا : ان میں سے ایک ہندوستان میں جہاد کرے گا اور دوسرا حضرت عیسیٰ علیہ السلام کے ساتھ ہوگا۔
(سنن النسائي،ج 3، ص28، رقم: 4384، دارالکتب العلمیہ، بیروت)
نوٹ: باقی غزوہ ھند سے متعلق تفصیلی وضاحت اس لنک پر ملاحظہ فرمائیں۔
https://alikhlasonline.com/detail.aspx?id=960

واللہ تعالٰی اعلم بالصواب
دارالافتاء الاخلاص،کراچی

Print Full Screen Views: 1793 Sep 13, 2019
ghazwa e hind se / sey mutaliq ahadees or / aur uski wazahat, Hadiths related to the conquest of hind / India and its explanation

Find here answers of your daily concerns or questions about daily life according to Islam and Sharia. This category covers your asking about the category of Interpretation and research of Ahadees

Managed by: Hamariweb.com / Islamuna.com

Copyright © Al-Ikhalsonline 2024.