عنوان: مَہَا (Maha) نام رکھنا (21269-No)

سوال: مفتی صاحب! مہا نام کا مطلب بتادیں۔

جواب: 1) "مَہَا" (میم اور ہا پر زبر) سنسکرت زبان کا لفظ ہے، جس کے معنی ہیں: بزگ، اعلیٰ، کلاں اور عظیم۔
مذکورہ بالا معنی کے اعتبار سے مہا (Mahaa) نام رکھنا درست ہے، لیکن چونکہ اس لفظ کا استعمال ہندؤں کے ہاں بہت زیادہ ہے، اس لیے بہتر یہ ہے کہ اس نام کے بجائے بچی کا نام ازواج مطہرات یا دیگر صحابیات رضوان اللہ علیہن کے ناموں میں سے کسی کے نام پر رکھ ‏لیا جائے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
دلائل:

فیروز اللغات: (ص: 665، ط: فیروز سنز)
مہا:
1) بزگ، اعلیٰ۔
2)کلاں، عظیم۔

واللّٰه تعالٰی اعلم بالصواب
دارالافتاء الاخلاص، کراچی

Print Full Screen Views: 139 Sep 11, 2024
maha naam rakhna

Find here answers of your daily concerns or questions about daily life according to Islam and Sharia. This category covers your asking about the category of Islamic Names

Managed by: Hamariweb.com / Islamuna.com

Copyright © Al-Ikhalsonline 2024.