عنوان: کسی کے منکوحہ کا نکاح دوسرے سے کرانا (21305-No)

سوال: میری بیوی کا میری غیر موجودگی میں کسی سے نکاح کروایا گیا ہے، نکاح نامہ میں نے نہیں دیکھا، جبکہ میں نے طلاق نہیں دی اور بیوی میرے پاس ہے تو کیا ایسا نکاح ہو جاتا ہے؟

جواب: پوچھی گئی صورت میں یہ نکاح سرے سے منعقد ہی نہیں ہوا ہے، بلکہ اس طرح سے نکاح پر نکاح کرانا ناجائز اور حرام ہے، لہذا جو لوگ اس فعلِ شنیع کے مرتکب ہوئے ہیں، ان پر لازم ہے کہ وہ اس پر اللہ کے حضور سچے دل سے توبہ و استغفار کریں۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
دلائل:

الھندیة: (280/1، ط: دار الفکر)
لا يجوز للرجل أن يتزوج زوجة غيره وكذلك المعتدة، كذا في السراج الوهاج.

واللّٰه تعالٰی اعلم بالصواب
دارالافتاء الاخلاص،کراچی

Print Full Screen Views: 213 Sep 23, 2024

Find here answers of your daily concerns or questions about daily life according to Islam and Sharia. This category covers your asking about the category of Nikah

Managed by: Hamariweb.com / Islamuna.com

Copyright © Al-Ikhalsonline 2024.