resize-left-dar mid-dar right-dar

عنوان: استنجاء اور قضائے حاجت کے آداب (21367-No)

سوال: مفتی صاحب! استنجاء اور قضائے حاجت کرنے کے آداب بیان فرمادیں۔

جواب: استنجاء اور قضائے حاجت کے جو آداب بیان کیے گئے ہیں، ان کا خلاصہ یہ ہے:
(1)اتنی دور چلا جائے کہ اس کو کوئی دیکھ نہ سکے، اس سے نکلنے والی آواز کو کوئی سن نہ سکے، نہ اس کے فُضلات کی بدبو دوسرے شخص کو پہنچے۔
(2) اگر بیت الخلاء میسر نہ ہو تو لوگوں کی نظروں سے اوجھل، باپردہ،نرم اور نشیب جگہ کا انتخاب کرے۔
(3) بیت الخلاء میں داخل ہوتے وقت اور نکلنے کے بعد مسنون دعاؤں کا اہتمام کرے۔
(4) بیت الخلاء میں داخل ہوتے وقت بایاں پاؤں اور نکلتے وقت دایاں پاؤں پہلے رکھے۔
(5) قضائے حاجت اور استنجاء کے وقت سر کو ڈھانپ لے۔
(6) بائیں پاؤں پر ذرا زور دے کر بیٹھنا کہ یہ قضائے حاجت میں سہولت کا باعث ہے۔
(7) بلاضرورت گفتگو سے گریز کرنا۔
(8) استنجاء کے لیے بایاں ہاتھ استعمال کرنا، دائیں ہاتھ سے شرم گاہ کو نہ چھونا۔
(9) قبلہ کی طرف منہ کرنے اور پیٹھ کرنے سے اجتناب کرنا۔
(10) ٹھہرا ہوا پانی جو تھوڑا ہو اس میں پیشاب سے اجتناب کرنا۔
(11) غسل کی جگہ پیشاب نہ کرنا، خاص طور پر اس جگہ جہاں پانی جمع ہوتا ہو۔
(12) بیٹھ کر پیشاب کرنا۔
(13) استنجاء کرنے سے پہلے استبراء (اچھی طرح فراغت کا یقین) کرنا۔
(14) کسی قابلِ احترام، قیمتی یا تکلیف دہ چیز سے یا ایسی چیز جو مزید آلودگی اور گندگی کا سبب بنے، اس سے استنجاء کرنے سے گریز کرنا۔
(ماخوذ بتغییر یسیر از تفہیم الفقہ : 25/2 تا 29، مکتبة النور)

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
دلائل:

سنن أبي داود: (رقم الحديث: 1، ط: دار الرسالة العالمية)
حدّثنا عبد الله بن مَسلَمة بن قَعنَبٍ القَعْنبي، حدَّثنا عبدُ العزيز - يعني ابن محمد، عن محمد - يعني ابن عمرو -، عن أبي سلمة عن المغيرة بن شُعبة: أنَّ النبيَّ -صلَّى الله عليه وسلم- كان إذا ذهبَ المَذهَبَ أبعَدَ.

وفیه أيضا: (رقم الحديث: 15)
حدَّثنا عبيد الله بن عمر بن مَيسَرة، حدَّثنا ابنُ مَهدي، حدَّثنا عِكرمةُ ابنُ عمَّار، عن يحيي بن أبي كثير، عن هِلال بن عِياض، قال:
حدثني أبو سعيد، قال: سمعتُ رسولَ الله - صلى الله عليه وسلم - يقول: "لا يَخرُجُ الرجلانِ يَضرِبانِ الغائِطَ كاشِفَينِ عن عَورَتهِما يتحدَّثانِ، فإن الله عزَّ وجل يَمقُتُ على ذلك". قال أبو داود: لم يُسنده إلا عِكرمةُ بنُ عمَار.

واللہ تعالٰی اعلم بالصواب
دارالافتاء الاخلاص،کراچی

istinja or qaza e hajat k adaab

Find here answers of your daily concerns or questions about daily life according to Islam and Sharia. This category covers your asking about the category of Purity & Impurity