عنوان: قسطوں پر خرید و فروخت کی شرائط (2229-No)

سوال: میرا سوال یہ ہے کہ ہم قسطوں پرچیزیں خرید سکتےہیں؟ اورکن شرائط پر نہیں خرید سکتے؟ ایک ماہ کی قسط لیٹ ہونے کی صورت میں جرمانہ ادا کرنے کی اگر شرط رکھی جائے اور ہم وقت پر ساری اقساط ادا کریں تو جائز ہے؟

جواب: قسطوں پر کسی چیز کی خریدوفروخت چند شرائط کے ساتھ جائز ہے:
١- اس چیز کی مجموعی قیمت باہمی رضامندی سے طے کرلی جائے، چاہے یہ قیمت نقد کے مقابلے میں زیادہ ہی کیوں نہ ہو۔
٢- قیمت کی وصولی کے لیے ماہانہ قسط کی مقدار اور تاریخ ادائیگی آپس میں مقرر کرلی جائے ۔
٣- کسی قسط کی گاہک کی طرف سے وصولی میں تاخیر یا کم ادا کرنے کی صورت میں اصل قیمت میں بطور جرمانہ اضافہ کرنے کی شرط نہ لگائی گئی ہو ۔
ان شرائط کی پابندی کے ساتھ کسی بھی چیز کی قسطوں پر خریدوفروخت جائز ہے، ان میں سے کوئی شرط چھوٹ جائے، تو یہ خرید وفروخت جائز نہیں ہوگی۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
دلائل:

سنن الترمذي: (بابُ ما جاء في النہي عن بیعتین في بیعة، رقم الحديث: 1331)
(تحت حدیث أبي هريرة رضي الله عنه: " نهى رسول الله صلى الله عليه وسلم عن بيعتين في بيعة".)
"وقد فَسَّر بعض أہل العلم قالوا بیعتین في بیعة أن یقول: أبیعُک ہذا الثوب بنقد بعشرة وبنسیئة بعشرین، ولا یفارقہ علی أحد البیعتین فإذا فارقہ علی أحدہما، فلا بأس إذا کانت العقدة علی أحد منہما"․

المبسوط للسرخسی: (13/8، ط: دار المعرفة)
"وإذا عقد العقد علی أنہ إلی أجل کذا بکذا وبالنقد بکذا، فہو فاسد،وہذا إذا افترقا علی ہذا، فإن کان یتراضیان بینہما ولم یتفرقا، حتی قاطَعہ علی ثمن معلوم، وأتما العقد علیہ جاز".

مجمع الأنھر: (78/2)

المجلة: (رقم المادة: 225)
" البیعُ مع تأجیل الثمن وتقسیطہ صحیح".

بحوث فی قضایا فقہیة معاصرة: (12/1، ط: دار العلوم كراتشي)
"أما الأئمة الأربعة وجمہور الفقہاء والمحدثین فقد أجازوا البیع الموٴجل بأکثر من سعر النقد بشرط أن یبتّ العاقدان بأنہ بیع موٴجل بأجل معلوم بثمن متفق علیہ عند العقد".

واللہ تعالی اعلم بالصواب
دارالافتاء الاخلاص،کراچی

Print Full Screen Views: 2356 Oct 08, 2019
qistoo / qiston / instalment par kharid o farokht ki sharaet / sharait, Terms and conditions of sale and purchase in installments

Find here answers of your daily concerns or questions about daily life according to Islam and Sharia. This category covers your asking about the category of Business & Financial

Managed by: Hamariweb.com / Islamuna.com

Copyright © Al-Ikhalsonline 2024.