سوال:
سب سے پہلے ہم پب جی (pub) کا ایک اکاؤنٹ خریدتے ہیں، ایک اکاؤنٹ کی قیمت ہزار روپے ہوتے ہیں، پھر اس اکاؤنٹ میں دو سو پچاس روپے انویسٹ کرتے ہیں، ٹوٹل خرچہ بارہ سو پچاس ہوتا ہے، پھر اس (250) روپے سے ہم پب جی کے coins لیتے ہیں، مطلب (600) up پھر پب جی میں ہر مہینے یونٹ آتا ہے پھر ہم ان (250) cut لگاتے ہیں، جس سے ہمیں کبھی کبھی فائدہ ہوتا ہے اور کبھی کبھی نقصان ہوتا ہے ، جب ہمیں فائدے کی چیز ملتی ہے تو ہم وہ چیز چھ سوسے لیکر پندرہ سو تک سیل کر دیتے ہیں، اس کا ریٹ فکس نہیں ہوتا کبھی زیادہ ہوتا ہے اور کبھی کم ہوتا ہے، یہ چیز بندے کو گیم میں مشہور کر دیتی ہے جس سے پب جی کی انویسٹ میں اس کو انعامات ملتے ہیں، اس چیز کا نام گیم میں popularity کے نام سے مشہور ہے، اور یہ چیز کبھی ہم پاکستان والوں کو دیتے ہیں اور کبھی دوسرے ممالک کے غیر مسلم لوگوں کو دیتے ہیں، اور پھر ہمیں ان چیزوں کے پیسے ملتے ہیں، کیا از روئے شریعت یہ منافع ہمارے لیے حلال ہے کہ نہیں؟ نیز اگر حرام ہے تو اس کا متبادل طریقہ بتائیں۔
جواب: واضح رہے کہ شریعتِ مطہرہ میں کھیل اور تفریح کی وہی صورتیں جائز ہیں جو شرعی حدود کے اندر ہوں اور جن میں کوئی دینی یا دنیوی فائدہ بھی پایا جاتا ہو، جبکہ لایعنی اور خلافِ شرع امور پر مشتمل کھیل وتفریح میں مشغولیت کو ممنوع قرار دیا گیا ہے۔
پوچھی گئی صورت میں پب جی گیم کھیلنے کے لیے اکاؤنٹ خریدنا، اس میں رقم خرچ کرکے گیم کے کوائنز (Coins) حاصل کرنا، پھر ان کے ذریعے گیم کی مختلف چیزیں حاصل کرکے انہیں زیادہ قیمت پر فروخت کرنا، چونکہ ایک لایعنی اور بے مقصد کھیل کو فروغ دینے اور اس کی تشہیر کا ذریعہ ہے، خصوصاً اس گیم کے کھیلنے میں وقت اور مال کا ضیاع، اس کی لت میں مبتلا ہونے اور دینی و دنیاوی ذمہ داریوں سے غفلت کے مفاسد بھی پائے جاتے ہیں، لہٰذا اس گیم کو کمائی کا ذریعہ بنانا جائز نہیں ہے۔
البتہ حلال کمائی کے لیے ایسے آن لائن کاروبار یا خدمات اختیار کی جاسکتی ہیں جن میں کوئی شرعی خرابی نہ پائی جاتی ہو۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
دلائل:
سنن الترمذي: (رقم الحديث: 2318، 148/4، ط: دار الغرب الاسلامي)
عن علي بن حسين قال: قال رسول الله صلى الله عليه وسلم: «إن من حسن إسلام المرء تركه ما لا يعنيه».
وهكذا روى غير واحد من أصحاب الزهري، عن الزهري، عن علي بن حسين، عن النبي صلى الله عليه وسلم نحو حديث مالك مرسلا، وهذا عندنا أصح من حديث أبي سلمة، عن أبي هريرة، وعلي بن حسين لم يدرك علي بن أبي طالب.
بدائع الصنائع: (206/6، ط: دار الكتب العلمية)
واللعب حرام في الأصل إلا أن اللعب بهذه الأشياء صار مستثنى من التحريم شرعا لقوله ﵊ «كل لعب حرام إلا ملاعبة الرجل امرأته وقوسه وفرسه» حرم ﵊ كل لعب واستثنى الملاعبة بهذه الأشياء المخصوصة فبقيت الملاعبة بما وراءها على أصل التحريم إذ الاستثناء تكلم بالباقي بعد الثنيا، وكذا المسابقة بالخف صارت مستثناة من الحديث وبما روي عن سعيد بن المسيب أنه قال: «إن العضباء ناقة رسول الله ﷺ كانت تسبق كلما دفعت في سباق فدفعت يوما في إبل فسبقت فكانت على المسلمين كآبة إذ سبقت فقال رسول الله ﷺ إن الناس إذا رفعوا شيئا أو أرادوا رفع شيء وضعه الله» وكذا السبق بالقدم لما روت سيدتنا عائشة أنها قالت «سابقت النبي فسبقته فلما حملت اللحم سابقته فسبقني فقلت: هذا بتلك» فصارت هذه الأنواع مستثناة من التحريم فبقي ما وراءها على أصل الحرمة؛ ولأن الاستثناء يحتمل أن يكون لمعنى لا يوجد في غيرها - وهو الرياضة والاستعداد لأسباب الجهاد في الجملة - فكانت لعبا صورة ورياضة وتعلم أسباب الجهاد فيكون جائزا إذا استجمع شرائط الجواز، ولئن كان لعبا لكن اللعب إذا تعلقت به عاقبة حميدة لا يكون حراما، ولهذا استثنى ملاعبة الأهل لتعلق عاقبة حميدة بها وهو انبعاث الشهوة الداعية إلى الوطء الذي هو سبب التوالد والتناسل والسكنى وغير ذلك من العواقب الحميدة، وهذا المعنى لا يوجد في غير هذه الأشياء فلم يكن في معنى المستثنى فبقي تحت المستثنى.
واللّٰه تعالٰی اعلم بالصواب
دارالافتاء الاخلاص،کراچی