عنوان: جسم اور کپڑے پر لگی نجاست غلیظہ کی قدرِ درہم سے کم مقدار کو جمع کرنے کا حکم (22453-No)

سوال: جناب مفتی صاحب! اگر کپڑا پر درہم کی مقدار سے نجاست ہو، اسی طرح بدن پر بھی مقدار درہم سے کم نجاست ہو، لیکن جب دونوں ناپاکیوں کو ملایا جائے تو مقدار درہم سے نجاست بڑھ جاتی ہے تو کیا اس صورت میں اگر نماز پڑھ لی تو نماز ہوجائے گی یا نہیں؟

جواب: واضح رہے کہ اگر کسی شخص کے جسم اور کپڑے پر نجاست غلیظہ قدرِ درہم سے کم لگی ہو، لیکن ان دونوں کا مجموعہ قدرِ درہم سے زیادہ بنتا ہو تو ایسی حالت میں نماز پڑھنا جائز نہیں ہے، بلکہ نماز شروع کرنے سے پہلے اس ناپاکی کو دور کرنا شرعاً ضرروی ہے، لہذا اگر اس حالت میں نماز پڑھ لی گئی تو اس کا اعادہ لازم ہوگا۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
دلائل:

رد المحتار: (324/1، ط: دار الفكر)
وفي القهستاني أيضا. لو أصاب قدر ما يرى من النجاسة أثوابا عمامة وقميصا وسراويل مثلا منع الصلاة إذا كان بحيث إذا جمع صار أكثر من قدر الدرهم اه.

الحلبي الكبير: (326/1، ط: المكتبة الرشيدية)
(حتى أن الثوب) أو البدن (إذا أصابته من النجاسة) التي اصابته أولاً ... أي مقدار ما لو جمع بالنجاسة الأولى لصار ذلك المقدار معهما أو لصار المجموع (أكثر من قدر الدرهم منعت) تلك النجاسة حينئذ (جواز الصلاة بالإجماع) لأن المانع حمله النجاسة الزائدة على قدر الدرهم في الصلاة وهو موجود ولو حصلت الإصابة في زمانين أو في مكانين.

الهندية: (58/1، ط: دار الفكر)
النجاسة إن كانت غليظة وهي أكثر من قدر الدرهم فغسلها فريضة والصلاة بها باطلة وإن كانت مقدار درهم فغسلها واجب والصلاة معها جائزة وإن كانت أقل من الدرهم فغسلها سنة وإن كانت خفيفة فإنها لا تمنع جواز الصلاة حتى تفحش. كذا في المضمرات".

واللہ تعالٰی اعلم بالصواب
دارالافتاء الاخلاص،کراچی

Print Full Screen Views: 125 Nov 04, 2024
jism or libas kapre per lagi nijasat ghaliza ki qadar dirham se cum miqdar ko jama karne ka hukum

Find here answers of your daily concerns or questions about daily life according to Islam and Sharia. This category covers your asking about the category of Purity & Impurity

Managed by: Hamariweb.com / Islamuna.com

Copyright © Al-Ikhalsonline 2024.