سوال:
مفتی صاحب! کیا ایک قسم کا کفارہ کئی دنوں میں دیا جاسکتا ہے، جیسے کہ آج ایک مسکین کو کھانا کھلادیا، پھر کچھ دن بعد دوسرے مسکین کو کھلادیا، پھر کچھ دنوں بعد تیسرے مسکین کو کھلادیا یا ایک ہی دن میں سارے مسکینوں کو کھانا کھلانے سے کفارہ ادا ہوگا؟
جواب: واضح رہے کہ قسم کے کفارہ کے طور پر کئی دنوں تک مسکینوں کو کھانا کھلانا جائز ہے، لیکن اس کے لیے ضروری ہے کہ جس دن صبح کے وقت جس مسکین کو کھانا کھلایا جائے، شام کے وقت بھی اسی کو کھلایا جائے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
دلائل:
رد المحتار: (726/3، ط: دار الفكر)
وإذا غدى مسكينا وعشى غيره عشرة أيام لم يجزه لأنه فرق طعام العشرة على عشرين، كما إذا فرق حصة المسكين على مسكينين، ولو غدى مسكينا وأعطاه قيمة العشاء أجزأه، وكذا إذا فعله في عشرة مساكين.
واللّٰه تعالٰی اعلم بالصواب
دارالافتاء الاخلاص،کراچی