عنوان: ہومیوپیتھک کی دوا استعمال کرنے کا حکم (22495-No)

سوال: السلام علیکم، مفتی صاحب! مجھے یہ معلوم کرنا ہے کہ کیا ہومیوپیتھک کی دوا استعمال کرنا جائز ہے؟ کیونکہ میں نے سنا ہے کہ اس میں الکحل شامل ہوتا ہے۔ برائے مہربانی راہنمائی فرمائیں۔

جواب: واضح رہے کہ الکحل سے متعلق حکم میں تفصیل ہے اور وہ یہ ہے کہ ہر الکحل ناپاک یا حرام نہیں ہوتا، بلکہ وہ الکحل حرام ہوتا ہے جو انگور، کشمش، منقی یا کھجور سے بنا ہو، لیکن جو الکحل دیگر چیزوں سے حاصل کیا جائے اور وہ دوائیوں میں ملایا جائے تو اگر وہ نشہ آور نہ ہو تو اس کا استعمال حرام نہیں ہے۔ ہومیوپیتھک کی دواؤں میں عام طور پر انگور، کشمش، منقی یا کھجور کا الکحل استعمال نہیں ہوتا، اس لیے عام حالات میں ہومیوپیتھک کی دواؤں کا استعمال جائز ہے، البتہ اگر کسی دوا سے متعلق یقینی اور قطعی طور پر معلوم ہو کہ اس میں انگور، کشمش، منقی یا کھجور سے حاصل شدہ الکحل ملایا گیا ہے تو ایسی دوا کا استعمال جائز نہیں ہوگا۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
دلائل:

الهداية: (393/4، 396، ط: دار احياء التراث العربي)
«قال: "الأشربة المحرمة أربعة: الخمر وهي عصير العنب إذا غلى واشتد وقذف بالزبد، والعصير إذا طبخ حتى يذهب أقل من ثلثيه" وهو الطلاء المذكور في الجامع الصغير "ونقيع التمر وهو السكر، ونقيع الزبيب إذا اشتد وغلى".... "وقال في الجامع الصغير: وما سوى ذلك من الأشربة فلا بأس به" قالوا: هذا الجوابعلى هذا العموم والبيان لا يوجد في غيره، وهو نص على أن ما يتخذ من الحنطة والشعير والعسل والذرة حلال عند أبي حنيفة، ولا يحد شاربه عنده وإن سكر منه... قال: "ونبيذ العسل والتين ونبيذ الحنطة والذرة والشعير حلال وإن لم يطبخ" وهذا عند أبي حنيفة وأبي يوسف رحمهما الله إذا كان من غير لهو وطرب لقوله عليه الصلاة والسلام: "الخمر من هاتين الشجرتين"، وأشار إلى الكرمة والنخلة خص التحريم بهما والمراد بيان الحكم..إلخ»

بذل المجهود: (410/11، ط: مركز الشيخ أبي الحسن الندوي)
«فإذا بلغ نبيذ هذه الأشياء (أي البر والشعير وغيرهما) حد الإسكار يصير خمرا، ويكون حكمه حكم الخمر.

واللہ تعالٰی اعلم بالصواب
دارالافتاء الاخلاص،کراچی

Print Full Screen Views: 52 Nov 22, 2024
homeopathic ki dawa istemal karne ka hokum

Find here answers of your daily concerns or questions about daily life according to Islam and Sharia. This category covers your asking about the category of Medical Treatment

Managed by: Hamariweb.com / Islamuna.com

Copyright © Al-Ikhalsonline 2024.