عنوان: نماز اشراق کی فضیلت،طریقہ اور رکعتوں کی تعداد(2253-No)

سوال: السلام علیکم ورحمۃ اللہ و برکاتہ، مفتی صاحب ! اشراق کی نماز کا وقت اور رکعتوں کی تعداد بتادیں۔

جواب: نماز اشراق ایک نفلی نماز ہے، جو طلوع آفتاب کے بعد اس وقت پڑھی جاتی ہے، جب آفتاب ذرا بلند ہو جائے اور آفتاب میں اتنی تیزی ہو جائے کہ نظر جمانا مشکل ہو، اس کی مقدار ہر مقام اور موسم میں مختلف ہوتی رہتی ہے، اس کا اندازہ بعض حضرات نے طلوعِ آفتاب کے بعد پندرہ سے بیس منٹ کا لگایا ہے، لیکن اصل بات یہی ہے کہ مقام اور موسم کا اعتبار ہوگا، اور اشراق کا وقت نصف النہار تک رہتا ہے۔
نصف النہار کی تعیین کا طریقہ یہ ہے کہ پہلے یہ دیکھ لیا جائے کہ صبح صادق کتنے بجے ہوتی ہے اور سورج کتنے بجے غروب ہوتا ہے، اس کے درمیان کے گھنٹوں کا حساب کرکے ان کا آدھا لے لیا جائے۔
نماز اشراق کی کم از کم دو رکعتیں ہیں اور زیادہ سے زیادہ چار رکعتیں ہیں۔
احادیث میں اس نماز کے بے حد فضائل وارد ہوئے ہیں۔ اشراق میں افضل یہ ہے کہ فجر کی نماز پڑھ کر انسان اسی جگہ بیٹھ کر ذکر کرتا رہے اور طلوع آفتاب کے بعد اشراق پڑھ کر اٹھے، حدیث میں اس کا ثواب حج اور عمرے کے برابر بتایا گیا ہے،
لیکن اگر کوئی شخص کسی وجہ سے ایسا نہ کرسکے، تو گھر آکر یا کوئی دوسرا کام کرکے بھی اشراق کی رکعتیں پڑھ سکتا ہے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
دلائل:

سنن الترمذي: (باب ذکر ما یستحب من الجلوس فی المسجد بعد صلاۃ الصبح، رقم الحدیث: 586، 371/2، ط: دار الحدیث)
"عن أنس قال: قال رسول الله صلى الله عليه وسلم: من صلى الغداة في جماعة ثم قعد يذكر الله حتى تطلع الشمس، ثم صلى ركعتين كانت له كأجر حجة وعمرة، قال: قال رسول الله صلى الله عليه وسلم: تامة تامة تامة".

ترجمہ:
جو شخص فجر کی نماز جماعت سے ادا کرے پھر اپنی جگہ بیٹھ کر اللہ تعالیٰ کا ذکر کرتا رہے،یہاں تک کہ سورج طلوع ہوجائے، پھر اس کے بعد دو رکعت پڑھے تو اس کو کامل حج و عمرہ کا ثواب ملے گا۔

واللہ تعالی اعلم بالصواب دارالافتاء الاخلاص،کراچی

Print Full Screen Views: 12161 Oct 12, 2019
namaz e ishraq ki fazeelat, tareeqa or / aur rakatoo ki tadaad, Virtue of Ishraq prayers, method and number of rak'ats

Find here answers of your daily concerns or questions about daily life according to Islam and Sharia. This category covers your asking about the category of Salath (Prayer)

Managed by: Hamariweb.com / Islamuna.com

Copyright © Al-Ikhalsonline 2024.