سوال:
حضور اکرم ﷺ کا ارشاد مبارک ہے کہ اللہ جل جلالہ نے میرے دس نام رکھے ہیں: (۱) محمد (۲) احمد (۳) ماحی (۴)عاقب (۵)فاتح (۶) قاسم (۷) خاتم (۸) طہ (۹) یس (۱۰) ہاشم
مفتی صاحب! کیا مندرجہ بالا حدیث صحیح ہے؟ رہنمائی فرمادیں۔
جواب: واضح رہے کہ سوال میں ذکر کردہ متن تلاش کرنے کے باوجود ہمیں حدیث کی کسی کتاب میں نہیں مل سکا ہے، اگر آپ کے پاس حوالہ ہو تو ارسال فرمادیں، تحقیق کرکے جواب دے دیا جائے گا، البتہ سوال میں حضور اکرمﷺکے جو نام ذکر کیے گئے ہیں، ان میں سے بعض قرآن مجید کی متفرق آیات میں مذکور ہیں، جبکہ بعض کا ذکر حدیث شریف میں ملتا ہے، البتہ "ہاشم" آپ ﷺکے پَر دادا کا نام ہے، اس نسبت سے آپ ﷺ کو "ہاشمی" کہا جاتا ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
دلائل:
صحیح البخاری: (رقم الحدیث: 3532، ط: دار طوق النجاۃ)
عن محمد بن جبير بن مطعم، عن ابيه رضي الله عنه، قال: قال رسول الله صلى الله عليه وسلم: لي خمسة اسماء انا محمد واحمد وانا الماحي الذي يمحو الله بي الكفر وانا الحاشر الذي يحشر الناس على قدمي وانا العاقب.
واللّٰه تعالٰی اعلم بالصواب
دارالافتاء الاخلاص،کراچی