سوال:
مفتی صاحب! مسئلہ یہ ہے کہ عمرہ میں طواف، سعی اور حلق کے بعد احرام اتار نے سے پہلے داد (Ringworm) میں میٹھی خارش ہوئی، اس کو کھجایا اور پھر اس میں سے خون نکلنے کی صورت میں احرام خون والا ہو گیا، اب اس بارے میں کیا حکم ہے آیا دم دینا پڑیگا اور ابھی تک دم نہیں دیا تو کیا کریں؟
جواب: اگر احرام کی حالت میں خارش ہو تو آہستہ سے کھجلی کرنی چاہیے تاکہ کوئی بال نہ ٹوٹے، البتہ محض خون نکلنے سے کوئی کفارہ یا دم لازم نہیں ہوتا۔ نیز عمرہ کے مناسک ادا کرنے کے بعد احرام پر خون لگنے کی وجہ سے بھی کوئی دم لازم نہیں ہوا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
دلائل:
الهندية: (224/1، ط: دار الفكر)
«ولا بأس للمحرم أن يحتجم أو يفتصد أو يجبر الكسر أو يختتن، كذا في فتاوى قاضي خان»
واللہ تعالٰی اعلم بالصواب
دارالافتاء الاخلاص،کراچی