عنوان: سو بار سبحان اللہ پڑھنے سے سو حج کے برابر ثواب ملنا (22613-No)

سوال: مفتی صاحب! اس حدیث کی تصدیق فرمادیں: فرمانِ مصطفےٰ ﷺ: جس نے صبح و شام سو سو مرتبہ سبحان اللہ پڑھا تو وہ سو حج کرنے والے کی طرح ہے۔ (ترمذی، حدیث نمبر:3471)

جواب: سوال میں مذکورہ روایت ایک طویل روایت کا حصہ ہے جس کو امام ترمذیؒ نے اپنی سنن میں نقل کرکے حسن کا حکم لگایا ہے، جس كی بنا پر اس روایت کو بیان کرنا درست ہے، ذیل میں روایت کا ترجمہ نقل کیا جارہا ہے، ملاحظہ فرمائیں:
ترجمہ: رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم فرمایا ہے کہ "جو شخص صبح اور شام کے وقت سو بار سبحان الله پڑھ لے گویا کہ اس نے سو حج کئے (مطلب یہ ہے کہ اس کو سو حج کے برابر ثواب ملے گا) اور جو شخص انہی دو اوقات میں سو بار اللہ تعالی کی حمد بیان کرے (یعنی الحمد للہ کہے) گویا اس نے اللہ تعالی کے راستے میں سو شہسواروں کو تیار کرکے بھیجا یا خود اس نے جہاد کیا، اسی طرح اگر کسی نے سو بار لاإله إلا الله، پڑھا تو یہ ایسا ہے جیسا کہ اس نے اولاد اسماعیل علیہ الصلوات والتسلیمات میں سے سو غلاموں کو آزاد کیا، اور جو شخص سو بار الله اکبر پڑھے تو قیامت کے دن اس کے پاس اتنی نیکیاں ہوں گی کہ اس کا کوئی مقابلہ نہیں کرسکے گا سوائے اس شخص کے جو اسی طرح پڑھ لے یا اس سے زیادہ پڑھ لے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
دلائل:

سنن الترمذی: (كتاب الدعوات عن رسول الله صلى الله عليه وسلم، باب منه، رقم الحدیث: 3471، ط: دار الغرب الاسلامی)
حدثنا محمد بن وزير الواسطي، حدثنا ابو سفيان الحميري، عن الضحاك بن حمرة، عن عمرو بن شعيب، عن ابيه، عن جده، قال: قال رسول الله صلى الله عليه وسلم: " من سبح الله مائة بالغداة ومائة بالعشي كان كمن حج مائة مرة، ومن حمد الله مائة بالغداة ومائة بالعشي كان كمن حمل على مائة فرس في سبيل الله، او قال: غزا مائة غزوة ومن هلل الله مائة بالغداة ومائة بالعشي كان كمن اعتق مائة رقبة من ولد إسماعيل، ومن كبر الله مائة بالغداة ومائة بالعشي لم يات في ذلك اليوم احد باكثر مما اتى به إلا من قال مثل ما قال او زاد على ما قال ". قال ابو عيسى: هذا حديث حسن غريب.

واللّٰه تعالٰی اعلم بالصواب
دارالافتاء الاخلاص،کراچی

Print Full Screen Views: 90 Jan 06, 2025

Find here answers of your daily concerns or questions about daily life according to Islam and Sharia. This category covers your asking about the category of Interpretation and research of Ahadees

Managed by: Hamariweb.com / Islamuna.com

Copyright © Al-Ikhalsonline 2025.