سوال:
میرا سوال یہ ہے کہ ہماری پیدائش کا دن شمسی کلینڈر کے اعتبار سے ہوتا ہے یا قمری کلینڈر کے اعتبار سے ہوتا ہے؟
جواب: اصل تو یہ ہے کہ مسلمانوں کو اپنے معاملات میں چاند کی تاریخوں کا اعتبار کرنا چاہیے، تاہم شمسی حساب سے بھی اپنے معاملات کرنا یا پیدائش کی تاریخ لکھنا اور بتانا جائز ہے۔ (مزيد تفصىل كے لیے ملاحظہ ہو، معارف القرآن: (4/373))
اگر آپ کے سوال کی غرض یہ ہے کہ اس دن کو یاد رکھ کر اس دن باقاعدہ مُروّجہ طریقے سے برتھ ڈے منایا جائے، اور اس کی رسم کی جائے تو اس کی تفصیلات کے لیے درج ذیل لنک پر تفصیلی فتویٰ ملاحظہ فرمائیں:
https://alikhlasonline.com/detail.aspx?id=463
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
دلائل:
القرآن الكريم: (التوبة، الآية: 36)
{إِنَّ عِدَّةَ الشُّهُورِ عِنْدَ اللَّهِ اثْنَا عَشَرَ شَهْرًا فِي كِتَابِ اللَّهِ يَوْمَ خَلَقَ السَّمَاوَاتِ وَالْأَرْضَ مِنْهَا أَرْبَعَةٌ حُرُمٌ...إلخ}
واللہ تعالٰی اعلم بالصواب
دارالافتاء الاخلاص، کراچی