سوال:
مفتی صاحب! تبلیغ والوں میں ایک بات بہت مشہور ہے کہ جو دو عیدیں اللہ کے راستے میں گزارے گا تو جنت میں حضور اکرم ﷺ کا حضرت آسیہ سے جو ولیمہ ہوگا، اس میں شرکت کرے گا۔براہ کرم وضاحت فرمادیں کہ کیا یہ حدیث ہے؟ اور کیا اس کو بیان کرنا درست ہے؟
جواب: سوال میں ذکر کردہ روایت کافی تلاش و جستجو کے باوجود حدیث کے میسر ماخذ میں سے کسی کتاب میں نہیں مل سکی، جس کی بناء پر اس کی صحت، ضعف یا موضوع ہونے کا حکم لگایا جاسکے، لہذا جب تک روایت مل نہیں جاتی، احتیاط اسی میں ہے کہ اسے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی طرف منسوب نہ کیا جائے۔
واللّٰه تعالٰی اعلم بالصواب
دارالافتاء الاخلاص،کراچی