سوال:
امام صاحب اپنی پہلی رکعت کی ادائیگی کے بعد دوسری رکعت کے لیے جب کھڑے ہوتے ہیں تو اپنی جگہ سے تقریبا چھ انچ آگے بڑھ جاتے ہیں، بقیہ رکعتیں پوری کرتے کرتے یہ فاصلہ ایک فٹ کے لگ بھگ ہو جاتا ہے۔ ایسی صورت میں نماز کا کیا حکم ہوگا؟
جواب: واضح رہے کہ نماز کے دوران ایک رکعت سے دوسری رکعت کے لیے کھڑے ہوتے وقت امام صاحب کا اپنی جگہ سے سوال میں مذکورہ فاصلہ کے بقدر آگے بڑھنے سے نماز کی ادائیگی پر فرق تو نہیں پڑے گا، لیکن نماز کے دوران ایک رکعت سے دوسری رکعت کے لیے اٹھتے وقت اپنی جگہ پر برقرار رہتے ہوئے بغیر کسی عذر کے اس سے آگے نہیں بڑھنا چاہیے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
الدلائل:
الفتاوى الهندية: (103/1، ط: دار الفكر)
وإن حرك رجلا واحدة لا على الدوام لا تفسد صلاته وإن حرك رجليه تفسد واعتبر هذا القائل العمل بالرجلين بالعمل باليدين والعمل برجل واحدة، وقال بعضهم: إن حرك رجليه قليلا لا تفسد صلاته. كذا في المحيط وهو الأوجه. هكذا في البحر الرائق.
واللّٰه تعالٰی اعلم بالصواب
دارالافتاء الاخلاص، کراچی