سوال:
ایک بندے نے پشتو ڈراموں کے لئے ویب سائٹ بنوانی ہے۔ یعنی وہ ویب سائٹ پر پشتو ڈراموں کی ویڈیوز اپلوڈ کریگا۔
وہ کہہ رہا تھا کہ آڈیوز بھی اپلوڈ کریگا۔ پتہ نہیں گانوں کی آڈیوز ہونگی یا کوئی اور، ایسی ویب سائٹ بنانا اور اس کی کمائی کا کیا حکم ہے؟ ویب سائٹ بنانے والے کے لئے حکم معلوم کرنا ہے، جس کی ویب سائٹ ہے۔
جواب: واضح رہے کہ ایسی ویب سائٹ بناکر دینا، جس کے ذریعے لوگ ڈرامے اور فلمیں دیکھیں گے یا گانے سنیں گے، سخت گناہ کا کام ہے، لوگ جب تک ان فلموں، ڈراموں اور گانوں کو دیکھتے اور سنتے رہیں گے، تب تک اس ویب سائٹ بنانے والے کو بھی برابر گناہ ملتا رہے گا، اس لیے اس طرح کی ویب سائٹ بنانے سے مکمل اجتناب کرنا چاہیے۔
چونکہ یہ گناہ کے کام میں معاونت بھی ہے، اس لیے اس کام کے بدلہ میں پیسے وصول کرنا جائز نہیں ہے۔
چنانچہ اللہ پاک کا ارشاد مبارک سورۃ النور آیت نمبر 19 میں ہے:
یاد رکھو کہ جو لوگ یہ چاہتے ہیں کہ ایمان والوں میں بے حیائی پھیلے، ان کے لیے دنیا اور آخرت میں دردناک عذاب ہے اور اللہ جانتا ہے اور تم نہیں جانتے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
دلائل:
القرآن الکریم: (المائدة، الایۃ: 2)
وَلَا تَعَاوَنُوا عَلَى الْإِثْمِ وَالْعُدْوَانِ ۚ وَاتَّقُوا اللَّهَ ۖ إِنَّ اللَّهَ شَدِيدُ الْعِقَابِo
و قولہ تعالی: (النور، الایۃ: 19)
إِنَّ الَّذِينَ يُحِبُّونَ أَن تَشِيعَ الْفَاحِشَةُ فِي الَّذِينَ آمَنُوا لَهُمْ عَذَابٌ أَلِيمٌ فِي الدُّنْيَا وَالْآخِرَةِ ۚ وَاللَّهُ يَعْلَمُ وَأَنتُمْ لَا تَعْلَمُونَo
واللہ تعالٰی اعلم بالصواب
دارالافتاء الاخلاص،کراچی